🗓️
رسالپور (سچ خبریں) ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں، امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، خطے میں امن چاہتے ہیں ، پاکستان پر امن ملک ہے اور اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق رسالپور پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو تھے، 145 جی ڈی پائلٹس کے ساتھ انجینئرنگ،ائیرڈیفنس سمیت مختلف کورسززکےکیڈٹس نے اپنی تربیت مکمل کی ، بہترین کارکردگی پرکیڈٹس کواعزازی شمشیر اورٹرافیاں دی گئیں۔
ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے گریجویٹ ہونیوالے تمام کیڈٹس سمیت سعودی کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے پاس آؤٹ کیڈٹس پاک فضائیہ کی شاندار روایات کو آگے لیکر چلیں گے۔ایئر چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس خود کو جدید رجحانات سے آگاہ کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتاہے لیکن امن کی ہماری خوہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک صیہونیوں کے وجود کے لیے خطرہ:حزب اللہ
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ نے اس
جولائی
بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار
🗓️ 9 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کو
جنوری
عراق کے قومی مذاکرات پر صدر کا حملہ
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر کے قریبی
اگست
46 فیصد امریکیوں ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش
🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: Reuters Ipsos کے ایک نئے پول سے پتہ چلتا ہے
جنوری
امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز
🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل
ستمبر
فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار
جنوری
یمنی حکومت کا غزہ کی حمایت میں نیا بیان
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن کی حکومت
دسمبر
صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی
مارچ