🗓️
لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے،کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو گری ہوئی معیشت ملی اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔
انہوں نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اصل میں بونوں پر مشتمل ہے، اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمان کے اندر اور باہر کوئی قدر نہیں، گزشتہ روزاپوزیشن کو سینیٹ میں شکست ہوئی، نوازشریف اینڈ کمپنی نے ملکی معیشت کا برا حال کیا،شریف فیملی کے ماہانہ اخراجات کروڑوں روپے ہیں،نوازشریف کے ویزے میں توسیع مشکل ہے، اسی لیے واپسی کا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اورمریم نواز کا قد ایسا نہیں کہ وہ خود کو قومی رہنماء کہہ سکیں، اگر کسی پراسس کے تحت مریم نواز اور بلاول آتے ہیں تو مناسب ہے، تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، یہ عظیم ملک ہے مریم اور بلاول کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دیوالیہ معیشت ملی تھی، لیکن مضبوط معیشت کی بنیاد رکھی ہے، اپوزیشن بونوں پرمشتمل ہے، اپوزیشن کی پہلے ہی عزت کم ہے اب مزید کم نہ ہوجائے، شہبازشریف اور مریم نواز میں لڑائی جاری ہے، بلاول اور مریم کو چاہیے نچلی سطح سےاوپر آنے کی کوشش کریں، پیپلزپارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا، بلاول بھٹو کراچی سے میئر کا الیکشن لڑیں۔
وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے، کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ آپ کا انحصار فضل الرحمان کے مدرسوں کے بچوں پر ہے، انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
رتوڈیرو میں دو گروپوں کی کھلے عام فائرنگ کے بعد پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن
🗓️ 2 جون 2024لاڑکانہ: (سچ خبریں) لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں دو گروپوں میں تصادم
جون
بانی پی ٹی آئی کا حکومت سے اہم سوال
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران
اگست
گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے
مارچ
بحیرۂ احمر میں دو نئے سمندری حادثات
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے بحیرۂ احمر میں دو مزید جہازوں پر
جون
انگلینڈ میں معاشی بحران کے باعث کنڈرگارٹنز بند
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں ایک سرکاری تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
مئی
صورتحال کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ کریں گے: اسد عمر
🗓️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر
اپریل
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 27 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکش
جون
انسٹاگرام کو ڈیٹنگ ایپ کی طرح استعمال کیے جانے کا انکشاف
🗓️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل شیئرنگ
ستمبر