?️
لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے،کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو گری ہوئی معیشت ملی اور مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔
انہوں نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اصل میں بونوں پر مشتمل ہے، اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمان کے اندر اور باہر کوئی قدر نہیں، گزشتہ روزاپوزیشن کو سینیٹ میں شکست ہوئی، نوازشریف اینڈ کمپنی نے ملکی معیشت کا برا حال کیا،شریف فیملی کے ماہانہ اخراجات کروڑوں روپے ہیں،نوازشریف کے ویزے میں توسیع مشکل ہے، اسی لیے واپسی کا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اورمریم نواز کا قد ایسا نہیں کہ وہ خود کو قومی رہنماء کہہ سکیں، اگر کسی پراسس کے تحت مریم نواز اور بلاول آتے ہیں تو مناسب ہے، تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں، یہ عظیم ملک ہے مریم اور بلاول کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دیوالیہ معیشت ملی تھی، لیکن مضبوط معیشت کی بنیاد رکھی ہے، اپوزیشن بونوں پرمشتمل ہے، اپوزیشن کی پہلے ہی عزت کم ہے اب مزید کم نہ ہوجائے، شہبازشریف اور مریم نواز میں لڑائی جاری ہے، بلاول اور مریم کو چاہیے نچلی سطح سےاوپر آنے کی کوشش کریں، پیپلزپارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا، بلاول بھٹو کراچی سے میئر کا الیکشن لڑیں۔
وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے، کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ آپ کا انحصار فضل الرحمان کے مدرسوں کے بچوں پر ہے، انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوجی طیارے کی وینزوئلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی فوجی طیارے نے فوجی مشقوں کے دوران تین منٹ تک
جولائی
حکومت کا اسٹیٹ بینک سے خلافِ قانون 239 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قانون سے واضح انحراف
اپریل
ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی میں صہیونی حکومت کی حمایت پر شگاف
?️ 17 مئی 2026سچ خبرین: ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ
مئی
یمن کی سعودی عرب کے تیل کے مراکز، بجلی اور ہوائی اڈوں پر حملے کی دھمکی
?️ 13 اگست 2026سچ خبریں:انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے خبردار کیا ہے کہ
اگست
شہباز شرریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں
مئی
اسٹاک ایکسچینج میں 1132 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 56 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر
?️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا
نومبر
وفاقی حکومت جنوبی پنجاب میں تعاون کیلئے پرعزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 7 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی
ستمبر
سوات دھماکوں میں دہشت گردی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، رپورٹ
?️ 1 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی
مئی