کرپٹ اگر میری پارٹی میں بھی ہوگا اسے معاف نہیں کیا جائے گا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کا تعلق اگر میری جماعت سے بھی ہوگا ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دولت سے مالا مال دو خاندانوں سے ہے، دو کرپٹ پارٹیوں کے راج میں تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے غیرملکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈرشپ کرپٹ ہوتی ہے،پاکستان کی بدحالی اور مسائل کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں۔ دونوں خاندانوں نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں2 کرپٹ پارٹیوں کا راج ہوتو تیسری کا جدوجہد کے باوجود آنا مشکل ہوجاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں، چینی اسکینڈل پر حکومت نے ایکشن لیا، کرپٹ عناصر کا تعلق میری ہی جماعت سے کیوں نہ ہو کارروائی ہونی چاہیے۔ وزیروں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تو خود شفاف تحقیقات کروں گا۔ انہوں نے والد سے متعلق بتایا کہ میرے والد نے پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی انجینئرنگ کنسلٹنسی فرم قائم کی تھی، جبکہ میں پاکستان کا سب سے زیادہ فنڈ جمع کرنے والا شخص ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ کشمیر کامسئلہ ہر فورم پر اجاگر کیا اور کرتے رہینگے ،بی جے پی کی حکومت بھارت اورخطے کیلئے خطرناک ہے، اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو پاکستان اتناہی موثر جواب دے گا ،افغانستان کے ایک کروڑ 40 لاکھ عوام امداد کی منتظر ہیں،دنیا نے توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، نبی کریم ﷺ میرے رول ماڈل ہیں،چاہتا ہوں نوجوان نبی پاکﷺ کی تعلیمات کے مطابق عمل کریں۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی کو شش کررہے ہیں،قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی معاشرہ مہذب نہیں بن سکتا، دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مکمل معطلی کا امکان 

🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی مشیروں سے

شمالی کوریا کا ایک ساتھ دو کروز میزائلوں کا تجربہ، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

🗓️ 25 مارچ 2021پیانگ یانگ (سچ خبریں) شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے

پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ

🗓️ 13 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے

بائیڈن کا چینی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ نیا معاہدہ

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں:ایگزیکٹو آرڈر ٹریژری سکریٹری کو تین شعبوں میں چینی کمپنیوں میں

ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں

کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی گئی

🗓️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر

شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے، عمران خان

🗓️ 18 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

مونس الٰہی کے بیان نے شکوک و شبہات کھڑے کردیے.

🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ  چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے