?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملی، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے کو نہیں روکا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام پر مکمل طور پر کار بند ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مستحکم گروتھ آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام 3 سال کا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مستحکم گروتھ آتی ہے، آج سے3 سال قبل گروتھ کا ایکسیلیٹر دبایا گیا تھا۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ گروتھ کا ایکسیلیٹر دبانے کے بعد بیلنس آف پیمنٹ کا دباؤ بڑھ گیا تھا، ہم پر جتنا مرضی دباؤ آئے، ایکسیلیٹر نہیں دبائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملی، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے کو نہیں روکا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کی توقع ظاہر کر دی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کی توقع ہے، ملکی برآمدات میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالرز پر پہنچنے کا امکان ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 70-75 ڈالرز فی بیرل پر آ چکی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کی ابتدا میں پاکستان سخت معاشی حالات کا سامنا کر رہا تھا، فروری 2024 میں عام انتخابات کے بعد موجودہ اتحادی حکومت نے معاشی بہتری کے لیے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام لیا، جس کے نتیجے میں بجلی، گیس کے شعبوں میں بھاری ٹیکس کے نفاذ کے علاوہ معیشت کی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی کام کیا گیا۔
اس وقت پاکستان کی معیشت مجموعی طور پر بہتر ہے، افراط زر کی شرح ساڑھے 6 سال کی نچلی ترین سطح پر ہے، زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر کے قریب، رواں مالی سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہونے سے حکومت کو کافی سپورٹ ملی ہے۔
حکومت سخت فیصلوں کے بعد معاشی اصلاحات کے نتیجے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور اس کا اعتراف غیر ملکی معاشی تحقیقاتی ادارے بھی کر چکے ہیں، سال 2024ء میں ماضی کے مقابلے میں معاشی بہتری آئی۔
مشہور خبریں۔
کپل شرما طرز کا شو کرنے جا رہا تھا، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، شکیل صدیقی
?️ 17 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا
جولائی
پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 27 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت
اپریل
فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں پر بڑے
اکتوبر
بھارت کا یوم آزادی برطانیہ اور یورپ میں کیسے منایا گیا؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ اور یورپ کے متعدد شہر منگل15اگست کو بھارت کے
اگست
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو بہلانے کی کوشش؛ نیتن یاہو کی فریب کاری
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے سربراہ دیوید بارنیا عوامی
اکتوبر
بھارتی نام نہاد مسلمان کی جانب سے قرآن کے خلاف عرضی، شیعہ-سنی علماء نے مل کر اسے دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا
?️ 13 مارچ 2021لکھنئو (سچ خبریں) بھارت میں بی جے پی کے ایجینٹ اور نام
مارچ
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 13 ریڈ لائنز کی خلاف ورزی کی
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے ان 12 سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کی
دسمبر
امریکہ دہشت گردی کا عاشق اور معصوم بچوں کے خون کا پیاسا ہے:مقتدی صدر
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے غزہ میں
نومبر