کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول بھی کھل گئے

?️

کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور آج علاقے میں اسکول بھی دوبارہ سے کھل گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا ہے کہ سیاسی جرگے کی جانب سے جنگ بندی کے بعد علاقے کے تمام اسکول اور کالجز کھل گئے ہیں۔

اس کے علاوہ موبائل فون سروس بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جو ضلع میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بند کردی گئی تھیں۔

تاہم فریقین کے درمیان جنگ بندی کے باوجود پاراچنار اور اپر کرم کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے والی ہائی وے تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔

یاد رہے کہ 21 نومبر کو ضلع کرم کے علاقے اپر دیر میں اسی ہائی وے پر ایک گروپ کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کرکے مسلح فسادات کی ابتدا کی تھی، جس کے بعد سے ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہا، پہلے دن دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سڑکوں کی بندش سے ضلع میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔

کرم کے ڈپٹی کمشنر محسود نے کہا ہے کہ فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی خندقوں کو خالی کرا لیا ہے جن پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے قبضہ کرلیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ارکان نے ملاقات کی اور کرم کے مسئلے کے حل کے لیے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

جرگہ ارکان نے امن کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اراکین نے جرگے کے ذریعے پر امن حل کرنے کے لیے وزیر اعلی کی کوشش کو بھی سراہا۔

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت مذاکرات کے لیے تمام سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے گرینڈ جرگے کے ذریعے کرم کے معاملے کا پرامن اور پائیدار حل نکل آئے گا، گرینڈ جرگہ آئندہ چند روز میں کرم کا دورہ کرکے فریقین سے بات چیت شروع کرے گا۔

وزیر اعلی نے کرم معاملے کےحل کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر جرگہ اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

اداکاری کب سیکھو گے؟ ہدایت کار نبیل قریشی کا فہد مصطفیٰ پر مزاحیہ طنز

?️ 22 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز نبیل قریشی نے اداکار ببرک شاہ کی

روس کی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی؛ یورپی ممالک میں تشویش

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:روس کی جانب سے اپنی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کے

نیٹو کا یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں نیا حکم

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مخالفت کے باوجود، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے

اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ہائی الرٹ

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی کردستان کے شہر اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ہنگامی

ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے

?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی

انٹیلیجنس ایجنسی سمیت 4 اداروں کو پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں دیے گئے قرضوں کی تحقیقات کا حکم

?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  نے ایک انٹیلی جنس ایجنسی

تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر آگئے

?️ 11 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے