?️
لاہور: (سچ خبریں) کرغزستان سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے والے پاکستانی طلبا نے تشدد اور مارپیٹ کی داستان سنادی۔یاد رہے کہ گزشتہ رات کرغزستان میں حملوں کے بعد پاکستانی طالب علموں کی روانگی شروع ہوئی تھی، رات 12 بجے کے بعد پہلی پرواز 140 پاکستانی طلبا سمیت 180 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر نامی طالب علم نے بتایا کہ مقامی افراد بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتیوں کے ہاسٹلز کے باہر جمع ہونا شروع ہوئے، ٹک ٹاک پر لائیو ویڈیو بھی چلائی گئیں،کرسیوں، مکیوں، آہنی کلپس سے تشدد کیا۔
شاہزیب نامی طالب علم نے بتایا کہ جب صورتحال بے قابو ہوئی تو وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ فلیٹ میں چھپے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بشکیک میں مصری لوگوں نے ایک جھگڑے کے دوران مقامی لڑکوں کو مارا تھا، لڑائی کے دوران ویڈیوز بھی بنائی گئیں، مصری لڑکوں نے وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی تھیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کرنے کے بعد فسادات شروع ہوئے۔
شاہزیب نے بتایا کہ وہاں کے مقامی ٹرانسپورٹرز بھی غیر ملکی طلبا پر تشدد کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹیز انتظامیہ بھی جھوٹ بول رہی ہے۔
طالب علم کا کہنا تھا کہ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سڑکوں پر بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر طلبا کو مارا جارہا ہے، وہاں کی مقامی پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کررہی، پولیس واقعے کے 2 سے 3گھنٹے بعد جائے وقوع پر پہنچی۔
ایک سوال کے جواب میں طالب علم شاہزیب کا کہنا تھا کہ ہم نے واپسی کے لیے اپنے ٹکٹس خود بک کرائی ہیں، پاکستانی سفارت خانے کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لوگ پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت واپس آئے ہیں، کرغزستان میں پاکستان کے طالب علموں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہے جن کی بڑی تعداد اس وقت مشکل میں ہے۔
18 مئی کو کرغزستان میں طلبہ کے ہاسٹل پر مقامی انتہاپسند عناصر نے حملہ کیا تھا جس میں متعدد طالبعلم زخمی ہو گئے تھے اور ان حملوں کے بعد سیکڑوں پاکستانی طالبعلم بشکیک میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
بشکیک میں حملوں کے طلبہ کو مقامی انتہا پسندوں نے ہاسٹلز سے جبری بے دخل کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد پہلے سے عدم تحفظ کا شکار یہ طلبہ بے سروسامانی کی حالت میں محفوظ مقامات تلاش کرتے پھر رہے ہیں جبکہ کچھ طلبہ اپنے اپنے ہاسٹل کے کمروں تک محدود ہیں جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔


مشہور خبریں۔
جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا
مئی
ارشد شریف قتل کیس میں وزیراعظم کا 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر
اکتوبر
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
?️ 22 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے
دسمبر
الاقصی طوفان کے بعد صیہونی حکومت ہینگ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اور عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات کے
اکتوبر
بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے
اکتوبر
اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
?️ 29 اپریل 2025رباط: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے
اپریل
مریم نواز وزیر اعلٰی پنجاب منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 26 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر
فروری
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری