?️
اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نو منتخب سینیٹر فیصل واڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیایاد رہے کہ فیصل واڈا 2018 کے عام انتخابات میں کراچی ٖغربی 2 کے حلقہ این اے-249سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو محض 718 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
فیصل واڈا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں دہری شہریت کا کیس دائر تھا، ان پر الزام تھا کہ عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے وہ دوہری شہریت کے حامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی 11 جون 2018 کو جمع کروائے، جو ایک ہفتے بعد 18 جون کو منظور ہوئےجبکہ اس کے 4 روز بعد انہوں نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں اپنی شہریت کی تنسیخ کے لیے درخواست دی تھی۔
چنانچہ رپورٹس کے مطابق نااہلی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں سندھ سے سینیٹر منتخب کروانے کے لیے ٹکٹ جاری کیا تھا۔
3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست کے لیے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فیصل واڈا اپنی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے۔
اسی روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے ان کی نااہلی کیس کا فیصلہ بھی جاری ہوگیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واڈا کو مستعفی ہونے کے باعث نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا البتہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ان کا بیان حلفی بظاہر جھوٹا ہے جس پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔
چنانچہ الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق این اے-249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا جس کے لیے امیدوار 13 مارچ سے 17 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
جس کے بعد 25 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی جائے گی اور امیدوار 29 مارچ تک ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف ایپیلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔
بعدازاں 6 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے اور 8 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخاب کا فیصلہ کیا تھا جس میں گزشتہ روز تبدیلی کر کے انتخاب 10 اپریل کو کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا وزیر صحت پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
?️ 17 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر
فروری
کینیڈا اور امریکہ کے 4 ہوائی اڈوں کے پبلک ایڈریس سسٹم ہیک، حماس کی تعریف
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہیکرز نے حال ہی میں کینیڈا کے تین اور امریکہ
اکتوبر
احمد عبدالعزیز کی گرفتاری اور شاہ سلمان کی عدم موجودگی کا راز
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:سفارتی ذرائع نے شہزادہ احمد عبدالعزیز کی گرفتاری اور شاہ سلمان
جنوری
پیشہ ور بھکاریوں اور نامکمل دستاویزات والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی:وفاقی وزیر داخلہ
?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے
دسمبر
نیتن یاہو کی کابینہ کی عوامی منظوری میں نمایاں کمی
?️ 26 فروری 2023اس سائٹ کے تازہ ترین سروے کے شائع شدہ نتائج سے پتہ
فروری
شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے
اگست
لبنان میں امریکی مداخلت
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:امریکی حکومت کی مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ کی معاون،
فروری
عالمی اور امریکی سطح پر کبھی اتنی تنہائی نہیں ہوئی:صہیونی سابق وزیر جنگ
?️ 4 فروری 2026 عالمی اور امریکی سطح پر کبھی اتنی تنہائی نہیں ہوئی:صہیونی سابق وزیر
فروری