?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر داخلہ اور وزیر مملکت نے امیگریشن کائونٹرز پر موجود عملے کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور مسافروں سے براہِ راست ملاقات کر کے امیگریشن کے عمل سے متعلق سوالات کیے۔
اس موقع پر مسافروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند منٹوں میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں۔دورے کے دوران امیگریشن کائونٹر پر ایف آئی اے کے ایک اہلکار کو بہترین کارکردگی پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاباش دی اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔
ایک مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی جس پر وزیر داخلہ نے فوری طور پر حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور مسافروں کی سہولت حکومت کے لیے سب سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مسافر کو بلاجواز بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا تاہم پیشہ ور بھکاریوں یا نامکمل دستاویزات رکھنے والوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔دورے کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور علی ضیا ء بھی موجود تھے، جنہوں نے وزیر داخلہ کو امیگریشن امور پر بریفنگ دی۔


مشہور خبریں۔
IAEA کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کی منظوری
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی ای ای اے) کے
جون
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو رہا کردیا گیا
?️ 2 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما سمی
اپریل
حزب اللہ کیسے صیہونیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے؟
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ مختصر مدت میں صہیونی ریاست کے گیس کے
اکتوبر
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی سرحدی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا حکم
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرمپ کے دور کا
دسمبر
قائداعظم کی بصیرت اور عزم ہر نسل کیلئے سبق آموز ہے۔ مریم نواز
?️ 25 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
امریکی جارحیت پر ایران کا ردعمل
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار اور الاخبار اخبار کے ایڈیٹر ابراہیم امین نے
جون
جاپان میں پندرہویں صدی کے تاریخی معبد میں خوفناک آتشزدگی
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:جاپان کے شہر تاکاؤکا میں واقع 1453ء کے تاریخی دایگوجی معبد
مئی
ہماری قوم قابضین کے ساتھ کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے جنین کیمپ پر صیہونی
اپریل