کراچی: چارسدہ پولیس کو علی وزیر کی دوبارہ گرفتاری اور پوچھ گچھ کی اجازت

?️

کراچی:(سچ خبریں) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چارسدہ پولیس کو دو سال قبل درج ہونے والے بغاوت کے چھٹے مقدمے میں سینٹرل جیل میں قید رکن قومی اسمبلی علی وزیر سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

 چارسدہ پولیس نے کراچی کی سینٹرل جیل میں قید جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سے تفتیش کی۔

علی وزیر کی دوبارہ گرفتاری اور پوچھ گچھ کے لیے چارسدہ پولیس نے کراچی کی دو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (دس اور گیارہ) کے ججز سے درخواست کی تھی۔ یہ درخواست چارسدہ میں پڑانگ تھانے کے انسپیکٹر غلام علی کی جانب سے درخواست دی گئی۔

درخواست میں انسپیکٹر غلام علی نے استدعا کی کہ انہیں علی وزیر کی دوبارہ گرفتاری اور پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے کیونکہ ان کے خلاف ریاستی مدعیت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی دفعہ 5 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120، دفعہ 153- اے، 121، 121-اے، 124-اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔

خیال رہے کہ 2 مارچ 2020 کو چارسدہ میں بھوما خیل پارک میں پشتون تحفظ مومنٹ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر ریاست کے خلاف سازش اور مغاوت پر اکسانے کے خلاف مقدمہ پرنگ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گل ملک خان کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

تحقیقاتی افسر کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر (جو کراچی سینٹرل جیل میں قید ہیں) کو گرفتار اور پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے ۔

درخواست میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی دونوں عدالتوں کے ججز این او سی جاری کر کے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دیں کہ علی وزیر کو گرفتار اور پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی جائے۔ خیال رہے کہ علی وزیر کو پہلے ہی بغاوت کے متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

جج نے اپنے حکم میں کہا کہ ’مذکورہ بالا مقدمات کے پیش نظر عدالت کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور علی وزیر کو دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے پولیس انسپکٹر غلام علی کو اجازت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سورج نکلنے کے بعد اور سورج غروب ہونے سے پہلے جیل کے اندر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی کی موجودگی میں مذکورہ ایف آئی آر کے تحت ملزم سے پوچھ گچھ اور تفتیش کرنے کی اجازت ہے۔

تاہم ججوں نے واضح کیا کہ علی وزیر کو کراچی کی جیل سے اس وقت تک رہا نہیں کیا جائے گا جب تک ان کے خلاف عدالتوں میں زیر التوا مقدمات ختم نہیں ہوجاتے اور انہیں اس وقت تک چارسدہ منتقل نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل عدالت نے میرانشاہ اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو علی وزیر کو دوبارہ گرفتار اور ان سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔

اکتوبر میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی کو مبینہ طور پر اشتعال پھیلانے کے الزام میں بری کردیا تھا تاہم مزید تین ایسے ہی مقدمات ابھی بھی انسداد دہشت گردی میں زیر سماعت ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہمارے لوگوں کو فون آتا ہے کہ تمہیں اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیں گے۔عمران خان

?️ 12 جولائی 2022بھکر: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران

شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی

?️ 9 نومبر 2022(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر پاکستان

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم

اسرائیل ٹوٹ رہا ہے: موساد کے سابق سربراہ

?️ 4 جون 2022عربی اخبار 21 نے موساد کے سابق سربراہ تامیر باردوت کے حوالے

اسرائیلی ماڈل امریکہ میں لاس اینجلس میں امیروں کی زندگیوں پر ایک لعنت ہے

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ماڈل لاس اینجلس میں دولت مندوں کی زندگیوں

سعودی ولی عہد اور موساد کے نئے سربراہ کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف

?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ موساد کے نئے سربراہ

امریکہ بن سلمان کو ہٹانا چاہتا ہے:سابق صیہونی وزیر

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر انصاف نے دعوی کیا کہ جو بائیڈن نے

امریکہ میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ریاست نیو جرسی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے