کراچی میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار

?️

کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں،  پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے، ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان کے نام بھی معلوم ہوئے ہیں اور ان کے نام انس خان اور فردوس ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم انس پہلے افغانستان میں بھی گرفتار ہو چکا ہے، ملزم 2007 سے 2012 تک پل چرخی جیل میں قید تھا۔ انہوں  نے بتایا کہ ملزم کے والد بھی محبوب تحریک طالبان پاکستان وزیرستان کے رکن تھے جو 2020 کو وزیرستان میں مارے گئے، گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

مکہ کو سب سے بڑا خطرہ

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن

ای ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اوورسیز

امریکہ میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:  رائٹرز نے ریاستہائے متحدہ میں بڑھتی ہوئی افراط زر کے

بحرین کو یہودی ریاست بنانے کی کوشش

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ

دوسرے مرحلے کے معاہدے کے لیے اسرائیل کی شرائط پر حماس کا ردعمل

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے اسرائیل کی طرف سے

رام اللہ کے قریب فلسطینیوں پر صیہونیوں کا وحشیانہ حملہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا

سقطری میں عرب امارات کی طرف سے یمنی خواتین کی بھرتی

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:     یمن کے سقطری کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے