?️
اسلام آباد (سچ خبریں) رانا شمیم نے اپنا بیان حلفی عدالت میں پیش کر دیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں یہ توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہے۔
اس موقع پر سابق نائب صدر پاکستان بار کونسل امجد علی شاہ عدالت پیش ہوئے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں یہ توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا اور عدالت کا احتساب ہونا چاہئیے، اس عدالت سے جس نےبھی رجوع کیا اس کو ریلیف ملا، اس عدالت کا کنسرن صرف اپنے آپ کے ساتھ ہے، اس عدالت کی آزادی کے لئے آپ کا ہونا بہت ضروری ہے۔
بعد ازاں رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئے، چیف جسٹس نے عدالتی معاونین کو ہدایت کی کہ وہ سیل لفافہ کہاں ہے اسے لطیف آفریدی کے حوالے کریں، لطیف آفریدی اس لفافہ کو کھولنا نہیں چاہتے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی نے پورے ہائی کورٹ کو مشکوک بنا دیا۔
رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نےاپنے دلائل میں کہا کہ ابھی تک انصارعباسی، نوٹری پبلک کیخلاف کارروائی نہیں کی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ بیان حلفی سے مستفید ہونے والا کون ہے،جس پر وکیل نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں بیان حلفی کیوں ریکارڈ کیا اور فائدہ کس کو ہوا، رانا شمیم کو بھی اندازہ نہیں تھا بیان حلفی سے بڑا طوفان کھڑا ہوگا۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کل کلبھوشن بیان حلفی دے دیں میرا کیس نہ چلے، تو کیا بیان حلفی پر ہم کلبھوش کا کیس روک دیں گے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔عدالت نے انصار عباسی سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ آپ پر الزام لگایا گیا کہ رانا شمیم کی ذاتی دستاویز شائع کیں۔انصارعباسی نے کہا کہ رانا شمیم نے نہیں بتایا کہ دستاویز ذاتی اور ناقابل اشاعت ہیں، اٹارنی جنرل نے تمام فریقین پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کردی اور کہا کہ رانا شمیم کیس میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔
قبل ازیں اٹارنی جنرل نے کہا کہ 7دسمبر کو حکم دیا گیا تھا کہ رانا شمیم اصل بیان حلفی عدالت پیش کریں، عدالتی حکم کے مطابق لفافے کو صرف رانا شمیم ہی کھولیں گے اور رانا شمیم بتائیں گے کہ بیان حلفی کس طرح لیک ہوا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایسا کرتے ہیں کہ یہ سیل لفافہ نہ آپ نہ کھولیں نہ رانا شمیم کھولیں، ایڈووکیٹ جنرل کو کہتے ہیں کہ وہ اس سیل شدہ لفافہ کو کھولیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے یہ کہا تھا کہ بیان حلفی رانا شمیم خود پیش کریں یہ نہیں کہا تھا کہ سیل شدہ لفافہ بھیجیں، آپ نے کہا تھا کورئیر سروس سے بھیجا وہ ان ہی کا سیل شدہ لفافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی کورئیر سروس کی ڈلیوری تھی جسے میں نے وصول کیا، خیال کریں کہ کہیں بیان حلفی کو نقصان نہ پہنچ جائے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے رانا شمیم سے مکالمہ کیا کہ یہ آپ کی امانت ہے جو ہم تک پہنچ گئی، رانا شمیم نے جواب دیا انہوں نے سیل شدہ لفافہ نواسے کو دیا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ کورئیر سروس کو دینے سے پہلے یہ ایک اوپن بیان حلفی تھا، چیف جسٹس نے پوچھا کہ رانا شمیم کیا یہ بیان حلفی آپ کا ہی ہے اور آپ نے سیل کیا تھاَ؟ جس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ میرا ہی بیان حلفی اور لفافہ ہے۔
ٹارنی جنرل نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ یہ بیان حلفی میں بھی دیکھوں فونٹ تو اس کا کیلبری ہے، اس کی کاپی ہمیں مہیا کی جائے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ اس بیان حلفی کو اب ہم کہاں رکھیں تو اٹارنی جنرل پاکستان نے کہا کہ اسے اب آپ اپنی ہی تحویل میں رکھیں گے، بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیان حلفی کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔


مشہور خبریں۔
افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں۔ دفتر خارجہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت کے ترجمان
اکتوبر
نیتن یاہو کا احمقانہ منصوبہ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
ستمبر
جرمنی وزیر خارجہ کا لبنان کا سفر کرنے کا ارادہ
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے لبنان کی سرحدوں کی
جون
امریکہ نے یوکرین کے لیے 12 بلین ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس میں عبوری بجٹ کے بل پر بات چیت
ستمبر
تحلیل شدہ بعث پارٹی کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف براہ راست امریکی حمایت سے ہوا
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک عراقی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ تحلیل شدہ
ستمبر
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب
جولائی
سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ
?️ 8 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں شدید برہمی کا اظہار
اپریل