?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بدھ کے روز ہونے والی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے صنعتی شعبے کو بری طرح متاثر کیا، جس کے باعث پیداوار کا عمل مفلوج ہو گیا اور متعدد فیکٹریاں بند رہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ہونے والی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے کراچی کے صنعتی شعبے کو بری طرح متاثر کیا اور اہم صنعتی علاقے مفلوج ہو گئے۔
صنعتی رہنماؤں کے مطابق حفاظتی خدشات اور سفری مسائل کی وجہ سے مزدوروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکی جس کے باعث پیداوار متاثر رہی۔
نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (این کے اے ٹی آئی) کے صدر فیصل معیز خان نے بتایا کہ علاقے کی تقریباً ساڑھے 4 ہزار صنعتی اکائیوں میں سے نصف کے قریب بند رہیں۔
ان کے مطابق اگست کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد مزدور واپسی سے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ کئی افراد رات گئے تک فیکٹریوں میں پھنسے رہے تھے۔
مزید برآں ایف بی ایریا کے سیکٹر اے سے ڈی تک تقریباً 100 سے 125 فیکٹریاں، جن میں برآمدات پر مبنی یونٹس بھی شامل ہیں، نقصان کا شکار ہوئیں جب ابلتی ہوئی لیاری ندی نے پیداواری تنصیبات کو ڈبو دیا اور کروڑوں روپے مالیت کا خام مال اور تیار سامان تباہ ہوگیا۔
فیصل معیز خان نے نشاندہی کی کہ تھڈو ڈیم سے آنے والے پانی نے سپر ہائی وے جانے والے راستے ڈبو دیے جس نے پہلے سے کمزور شہری انفرااسٹرکچر کو مزید خراب کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران خراب انفرااسٹرکچر کی وجہ سے شہر کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
این کے اے ٹی آئی کراچی کی 70 فیصد برآمدات پر مبنی صنعتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (ایس اے آئی) کے صدر احمد عظیم علوی نے بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ہزار 500 فیکٹریوں میں سے 60 فیصد مزدور ڈیوٹی پر نہیں آئے حالانکہ بڑی شاہراہوں پر کوئی خاص رکاوٹ نہیں تھی۔
ان کے مطابق مزدوروں کی کمی کے باعث پیداوار میں 25 سے 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزدور گھروں سے نکلنے سے اس خوف کے باعث گریزاں ہیں کہ اگر بارشیں بڑھ گئیں تو واپسی مشکل ہوجائے گی۔
کورنگی کے صنعتی علاقے میں، جہاں چار ہزار سے زائد فیکٹریاں ہیں، معمول کی افرادی قوت کے نصف سے بھی کم پہنچنے کی وجہ سے پیداوار میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے بتایا کہ صبح کے وقت علاقے کے داخلی راستے بند تھے اور مزدور پہلے ہی لیاری اور ملیر ندیوں کے پانی کی زیادتی سے پریشان تھے۔
اس کے علاوہ فیڈر لائنوں کی ٹرپنگ کے باعث بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ نے صورتحال مزید خراب کر دی اور متعدد شفٹیں معطل کرنی پڑیں۔
ایف بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (ایف بی اے ٹی آئی) کے صدر شیخ محمد تحسین نے کہا کہ صنعتی زونز میں پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے اور فیکٹریوں میں حاضری 50 سے 60 فیصد کم رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی چین متاثر ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے خام مال اور کارگو کی شپمنٹ بندرگاہوں تک پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
محمد تحسین نے حکومت سے اپیل کی کہ صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کاروباری سرگرمیوں کو بحال کیا جائے اور اقتصادی پہیہ معمول پر لایا جائے۔
بارشوں سے ای کامرس شعبہ بھی متاثر ہوا کیونکہ لاجسٹک رکاوٹوں نے سامان کی ترسیل کو مشکل بنا دیا۔
پاکستان ای کامرس ایسوسی ایشن کراچی کے صدر شعیب بھٹی نے بتایا کہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شپمنٹس میں تاخیر ہوئی ہے، جب کہ شہر کے مختلف حصوں میں کوئیک کامرس سروسز معطل رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل دورانیے کی بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش نے آن لائن شاپنگ سروسز کو مزید متاثر کیا، جس سے ای کامرس بزنسز کو نقصان اٹھانا پڑا۔
کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے چیئرمین رؤف ابراہیم نے کہا کہ ڈینڈیا بازار، جوڑیا بازار اور لی مارکیٹ سمیت بڑے تھوک تجارتی مراکز کی 80 سے 90 فیصد دکانیں بند رہیں اور باقی 10 سے 20 فیصد دکانیں بھی خراب موسم کے باعث دوپہر 2 بجے تک بند ہوگئیں۔
شدید بارشوں، سیلاب اور ناکافی انفرااسٹرکچر کے مجموعی اثرات نے کراچی کے صنعتی اور تجارتی شعبے کو مفلوج کر دیا ہے اور اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو طویل المدتی اثرات مرتب ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے بارے میں خود مختار تنظیم کا انتباہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے مسجد الاقصیٰ کے
جون
ہرمند معاہدے کے مطابق ایران کا معاوضہ ادا کیا جائے گا: طالبان
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت توانائی اور پانی
جولائی
موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے، محمود اسلم
?️ 12 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت
اپریل
جمال خاشقجی قتل کیس میں امریکی عدالت نے سعودی ولیعہد کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی عدالت نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی
مارچ
وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
?️ 27 ستمبر 2024نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
امریکی صحافی نے کن امریکی سینیٹرز کو پاگل کہا؟ اور کیوں؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایران پر حملہ کرنے کے
جنوری
عراق میں امریکی سفیر یا جاسوس
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ کار نے واشنگٹن کے منصوبوں کو عملی جامہ
جون
پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 7 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف
فروری