کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے بارش کی پیشگوئی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ 7 سے 9 جولائی (جمعہ تا اتوار) تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق مون سون کے سلسلے کا آج (6 جولائی) سے مشرقی اور شمال مغربی سندھ کے قریب پہنچنے کا امکان ہے، جس کے بتدریج سندھ بھر میں پھیلنے کی توقع ہے۔

اس سسٹم کے زیر اثر 7 سے 9 جولائی تک شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں گرد آلود ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ دادو، جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، تھرپارکر، عمرکوٹ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، گھوٹکی، سکھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز کے اضلاع میں موسم کی ایسی ہی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسلسل دو دن بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق اور 49 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع سے بارش کے باعث ہونے والی اموات کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 اموات ہوئیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گوجرانوالہ میں 6 افراد اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکوال میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، اس کے علاوہ جھنگ اور فیصل آباد میں ایک،ایک اور شیخوپورہ میں بارش کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس سے ایک روز قبل لاہور میں ریکارڈ موسلادھار بارش کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ شہر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے سے انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

مشہور خبریں۔

بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے

یوکرین جنگ کے بعد پیوٹن کا پہلا غیر ملکی دورہ

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    میڈیا ذرائع نے اتوار کی شام تہران کے وقت

امریکی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر سرخ دایرے میں 

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، دوسرے ممالک

امریکہ کے مقابلہ میں ایران کی سیاسی قوت؛معروف عربی اخبار کی زبانی 

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:معروف عربی اخبار نے لکھا کہ ایران نے منطق، صبر

رمضان سے قبل مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ

?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:رمضان المبارک سے قبل صیہونی  فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ

حریدیوں کا نیتن یاہو کے خلاف بغاوت کا منصوبہ

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی حریدی گروہ نے قابض وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے

سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے