?️
کراچی (سچ خبریں) 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھول دئے گئے ہیں تاہم پہلے روز اسکولوں میں حاضری عام دنوں کی نسبت کم رہی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں تدریس کا عمل بحال ہوگیا، تاہم پہلے روز اسکولوں میں عام دن کی مناسبت سے حاضری کم رہی۔محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں موسم سرماکی تعطیلات بیس دسمبرسےشروع ہوئی تھیں، ہفتے اوراتوارکی تعطیل کے باعث 15دن بعدتعلیمی عمل بحال ہوگیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔
یاد رہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہیں۔دوسری جانب آزادکشمیرمیں سردی کی شدید لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ، سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی جیت پر ردعمل کا اظہار کرنے والا پہلا عرب ملک
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:قطر عرب دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے
جون
امریکہ نے اب تک یوکرین کو کتنی رقم دی ہے؟
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے کل یوکرین کے لیے اپنے تازہ ترین امدادی
دسمبر
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، طالبان کے بیانات افسوسناک ہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بھارت
فروری
ٹیکس چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس
مئی
عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سابق وزیرِاعظم مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد
فروری
شہر قائد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ
?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں)ڈینگی نے شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
ستمبر
پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، ہنگامی انخلا جاری
?️ 26 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب پنجاب تقریباً تمام مشرقی دریاؤں
اگست