?️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے کی جگہ پر کچھ روز قبل بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں کچھ لوگ زخمی ہوئے تھے میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکے کے بعد وہاں مقیم لوگوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے جس پر مکینوں کی جانب سے سائٹ ایسوسی ایشن کی دستاویزات دکھائی گئی تھیں جن میں درج تھا کہ سائٹ ایسوسی ایشن نے ان کو یہ جگہ رینٹ آؤٹ کی ہوئی ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی شہر میں جہاں جہاں بھی نالوں پر مکانات، دکانیں، بازار اور بلڈنگز ہیں ان کو ہٹایا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، عالمگیرخان کے والد کراچی کی کاروباری شخصیت ہیں، وہ ہیوی ڈیوٹی مشینری کا کاروبار کرتے تھے، جب دھماکا ہوا اس وقت وہ کسی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں بینک میں موجود تھے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا ایک نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پیٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت سیوریج لائن میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ظفر علی شاہ نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں۔
دھماکے کے فوری بعد علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے اور رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیراؤ کرلیا۔گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے مقابل میں صیہونی حکومت کی شکست
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 کے سروے کے نتائج
نومبر
صیہونیت کے لیے لابنگ کا آغاز؛ وہ حکمتِ عملیاں جنہوں نے امریکہ میں انتخابی اثر و رسوخ کی راہ ہموار کی
?️ 4 اکتوبر 2025صیہونیت کے لیے لابنگ کا آغاز؛ وہ حکمتِ عملیاں جنہوں نے امریکہ
اکتوبر
ٹرمپ نے یوکرین کو پیوٹن کو کس قیمت پر بیچا؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی تجزیہ نگار نے ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان
مئی
یوم استحصالِ کشمیر، دنیا بھر میں بھارتی نام نہاد جمہوریت کا بے نقاب چہرہ
?️ 5 اگست 2021(سچ خبریں) آج ملک بھر میں ریاستی سطح پر یوم استحصالِ کشمیر
اگست
انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب
اکتوبر
’قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘، دفتر خارجہ کا امریکا کو جواب
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق
مئی
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر
صلح کی آڑ میں جنگ طلب صدر
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے ناکامی
دسمبر