کراچی، لاہور سمیت 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے 21 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق مظفرآباد، ڈیرہ بگٹی، حب، خضدار، نوشکی، نصیر آباد، اوستہ محمد، ژوب، لسبیلہ، اسلام آباد، چارسدہ، پشاور، صوابی، ٹانک، بہاولپور، ڈی جی خان، جھنگ، لاہور، ملتان، رحیم یار خان اور کراچی کے ضلع شرقی سے نمونے لیے گئے۔

گزشتہ ہفتے، 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے ڈبلیو پی وی 1 کے لئے مثبت پائے گئےتھے، سیوریج کے مثبت نمونے علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے بچوں کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔

پاکستان کا شمار افغانستان کے ساتھ دنیا کے ان آخری دو ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان ’ڈبلیو پی وی 1 کے نمایاں احیا‘ پر ردعمل ظاہر کر رہا ہے، گزشتہ سال ملک میں اس بیماری کے 73 کیسز سامنے آئے تھے، ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 22 کا خیبر پختونخوا، 22 کا سندھ اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔

وائرس کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے باوجود سلامتی کے مسائل، ویکسین سے ہچکچاہٹ اور غلط معلومات جیسے مسائل نے پیش رفت کو سست کر دیا ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں شروع ہونے والی سال کی پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم پیر کو اختتام پہنچے گی۔

گزشتہ ماہ پولیو کے خاتمے پر کام کرنے والے عالمی ماہرین اور تنظیموں نے اسلام آباد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حکام سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کے پروگرام کا جائزہ لیا۔

پاکستان پولیو ایریڈیکیشن پروگرام کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے 3 روزہ اجلاس میں ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، سی ڈی سی، گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری انٹرنیشنل، گاوی اور یو ایس ایڈ کے ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پولیو کے خاتمے کے لیے پولیو ٹیموں کے لیے مناسب معاونت اور خاص طور پر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل حفاظتی ٹیکوں کی کوریج انتہائی اہم ہے۔

مشہور خبریں۔

ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے قریب ہیں : بلنکن

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز اپنے

غزہ چاروں طرف سے صیہونی وحشی پن کا شکار

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق غزہ کی پٹی

جرمنی کا فلسطینی اور لبنانی عوام کے قتل عام میں شریک رہنے کا اعلان

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خلاف قابضین

اسرائیل کی امریکی حمایت نے عالمی نظم کو متاثر کیا ہے: فیڈان

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکن فڈن نے ہفتے کے روز صیہونی

نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری

?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل

اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف کی جانب سے زرتبادلہ کی شرح میں

سعودی نظام اسرائیلی حکومت کی خدمت کرتا ہے: انصار اللہ

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا

یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے