?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے۔برسلز میں نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی مالیاتی ادارے پہلے نیوکلیئر لفظ کی وجہ سے اس کو فنانس نہیں کرتے تھے مگر اب رائے بن رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے یہی کہا کہ ان اداروں کو اس کی فنانسنگ کرنی چاہیے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو بھی یہ مہیا ہوسکے، میں نے دیکھا کہ کئی ممالک کے سربراہوں نے بھی اس بات کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری توانائی کے حوالے سے اہم تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پاکستان جوہری سیکٹر سے 3 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے، نیو کلیئر انرجی ماحول دوست بھی ہے اور سستی بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سمٹ کی سائیڈلائن میں میری ترکی کے وزیر خارجہ، متحدہ عرب امارات کے دوست اور چین کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب میں بہت نقصان ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ برسلز میں جوہری توانائی کانفرنس میں وزیر خارجہ اسحق ڈار کی چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گو چنگ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات جوہری توانائی کے پہلے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، اسحق ڈار ڈار نے ون چائنا پالیسی کے لیے پاکستان کی دیرینہ حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران چینی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پر پاکستان میں مکمل اتفاق رائے ہے، سی پیک کے فیز 2 کے لیے پاکستان کا عزم مضبوط ہے، چین پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں
جولائی
یوٹیوب اور انسٹاگرام نے نابالغ بچوں کے اشتہارات سے بھی اربوں ڈالر کمالیے
?️ 1 جنوری 2024 سچ خبریں: معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ کی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا
جنوری
ہیگ میں مقدمے کی سماعت، صیہونی جرائم کا سلسلہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
بھارت جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں
?️ 26 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کی شدید
اپریل
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
امریکہ نے آزادی بیان کو کھلونا بنا رکھا ہے:روس
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے
اپریل
اسرائیل ہمیشہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان جدائی کی تلاش میں کیوں رہتا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:سنہ 2005 میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اس کی آزادی
اکتوبر
غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے
جنوری