🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے اہم بیان کری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر شدید تشویش ہے، پاکستان ٹی ٹی پی کو روکنے کیلئے افغان انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرے گاٹی ٹی پی پاکستان میں چینی شہریوں پر حملےمیں بھی ملوث رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا طا لبان امریکا کیساتھ امن میں شرکت دار بن سکتے ہیں ، پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ، افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کابل میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے حکام کیساتھ مل کرکام کرنا ہوگا ، امریکا بھی افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔دہشت گردی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کوافغانستان میں دہشت گردی کو پنپنے سےروکناہوگا ، افغانستان سے انخلا پر امریکا پر منفی اثرات تو ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ملکوں کیساتھ ہی نئی افغان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ کریں گے ، پاکستان کو افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر شدید تشویش ہے ، خصوصی طور پر کالعدم ٹی ٹی پی سےدہشت گردی کا خطرہ ہے، تحریک طالبان پاکستان پہلے بھی افغانستان سے پاکستان میں حملے کرچکی ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان میں چینی شہریوں پر حملےمیں بھی ملوث رہی ہے ، پاکستان ٹی ٹی پی کو روکنے کیلئے افغان انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرے گا۔
امریکا اور طالبان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دوحہ پراسس کےدوران امریکا نے طالبان سے تعلقات قائم کیے، انخلا کے دوران بھی امریکا،طالبان کے درمیان براہ راست تعاون ہوا ، چین نے افغانستان کومالی مددکی پیشکش کی جوعین ممکن ہے وہ قبول کرے گا، طالبان نے پاکستان چین اکنامک راہداری میں ممکنہ شمولیت خیر مقدم کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ انسانی مدد فراہم کرکےامریکا بھی افغانستان میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، امریکا افغانستان کی بحالی اور تعمیرنو میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، امریکا افغانستان میں دہشتگردی کو پنپنے سے روکنے میں مدد کرسکتا ہے۔وزیراعظم نے روز دیا کہ عالمی براداری افغان عوام کی ذمہ داریوں سےبری الزمہ نہیں ہوسکتی، افغانستان سے رابطے برقرار رکھنے ہوں گے۔
شدت پسندتنظیموں کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بعض ممالک میں مسلم کش دہشت گرد تنظیمیں جنم لے رہی ہیں، اسلاموفوبیا کو بھارت میں شدت پسندتنظیم ہندوتوا بڑھاوا دےرہی ہے، ہندوتوا نظریےپر بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں20کروڑمسلم اقلیت ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
مشہور خبریں۔
شام میں الجولانی پر کندھوں پر رکھ کر کون بندوق چلا رہا ہے؟؛امریکی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی افسران کے حوالے
مارچ
سعودی عرب کی سلامتی غیر مستحکم
🗓️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں سعودی ولی عہد محمد
ستمبر
مسلح ڈرونز بھی اسرائیل کو نہین بچا سکتے: حماس
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سرکاری ترجمان عبداللطیف القانوع نے
ستمبر
اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، مریم نواز
🗓️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے
مارچ
شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان
🗓️ 7 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان
اکتوبر
جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا فیصلہ
🗓️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم
اکتوبر
کابل فتح کرنے کے بعد طالبان کا اہم اعلان، افغان قوم کی امن و سلامتی کے لیئے پوری کوشش کریں گے
🗓️ 16 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے کابل کو فتح کرنے کے بعد
اگست
دنیا بھر میں ایک ہزار یوکرایی جاسوسوں کی معلومات منظر عام پر
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:RaHDit ہیکنگ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یوکرین
جولائی