کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں توہم انہیں معاف کر دیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ ہم تحریک طالبان کے چند گروپوں کے ساتھ افغانستان میں بات چیت کر رہے ہیں، کالعدم تحریک طالبان ہتھیار ڈال دیں توہم انہیں معاف کر دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے، ہم بلوچ عسکریت پسندوں کے ساتھ بھی بات چیت کر رہے ہیں، اور ان میں سے جو گروپس مفاہمت کے خواہش مند ہیں، ہم ان سے سیاسی مفاہمت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کا سیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کا حل ڈرون حملے نہیں، سوال یہ ہے کہ امریکا طالبان کو کب تسلیم کرے گا، کیونکہ صرف پاکستان کے طالبان کو تسلیم کرنے سے فرق نہیں پڑتا، امریکا، یورپ ، چین اور روس کو بھی افغان طالبان کو تسلیم کرنا ہوگا، امریکی قربانی کے بکرے کی تلاش میں ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان میں حکومت سازی میں مداخلت ختم کرنا ہوگی، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغانستان نے کبھی بیرونی طاقتوں کو قبول نہیں کیا، افغان شہری غیر ملکی تسلط تسلیم نہیں کرتے، افغانستان میں افراتفری پھیلنے سے سب سے زیادہ نقصان افغان شہریوں کو ہوگا، سرحد کے دونوں جانب پشتون عوام رہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان صورتحال کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، نائن الیون واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، صدر بش کا پاکستان کو یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ ہو یا نہیں تکبرانہ رویہ تھا، جنرل کیانی نے بھی امریکی صدر اوباما کو آگاہ کیا تھا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکی پالسیوں پر تنقید کروں تو امریکا مخالف کہا جاتا ہے، ادھر پاکستانی طالبان ہمیں امریکا کا حامی کہہ کر ہم پر حملے کرتے ہیں، پاکستان کو تعریف کے بجائے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ رابطے میں ہیں، پاکستان کی سیکورٹی انٹیلی جنس کے سربراہ بھی امریکی سیکورٹی انٹیلی جنس کے سربراہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم بل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف

مقبوضہ کشمیر میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریاں، حریت کانفرنس نے شدید مذمت کردی

?️ 13 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی

انسان مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے خطرات پر کیسے قابو پاسکتے ہیں؟

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایک ایسا تکنیکی تبدیلی کا مرحلہ

طالبان حکومت کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئ

کھیلوں کے ایک اور مشہور یورپی برینڈ کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ منسوخ 

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:کھیلوں کی تیسری یورپی کمپنی کا صیہونی فٹ بال فیڈریشن

یوکرین کو 457.5 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پیر کو اعلان کیا

900 بلین ڈالر کے امریکی فوجی بجٹ کی منظوری

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں : امریکی ایوان نمائندگان نے ملک کے 900 بلین ڈالر

’پسوڑی‘ پسند نہیں، والدہ علی سیٹھی

?️ 23 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار علی سیٹھی کی والدہ لکھاری و ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے