?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کے ’جانبدار‘ اراکین کو ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت کابینہ کے دیگر اہم اراکین کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی کابینہ کے بعض دیگر ارکان کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن سے (نگران وفاقی کابینہ میں شامل) احد چیمہ، فواد حسن فواد اور وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری سید توقیر حسین کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان افراد کے نگران حکومت میں ہونے کی وجہ سے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا، اگر حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان لوگوں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
درخواست گزار نے کہا تھا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کے ’جانبدار ارکان‘ کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔
ہفتے کے روز الیکشن کمیشن نے مذکورہ درخواست کو 19 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، فواد حسن فواد احد چیمہ اور عزیز الدین کاکا خیل کو نوٹس جاری کردیے۔
مذکورہ درخواست پر 19دسمبر دوپہر ایک بجے الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ درخواست ایک ایسے موقع پر منظور کی گئی ہے جب گزشتہ روز ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل
?️ 8 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے
مئی
چینی دوا ساز کمپنیوں کا پاکستان کے ساتھ اہم معاہدہ
?️ 2 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)کورنا وائرس کی بڑھتی لہر کو دیکھتے ہوئے ایک مقامی
اپریل
ہم غزہ میں مزید اسرائیلی فوجیوں کو پکڑیں گے: ابو عبیدہ کا اعلان
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ "بیت
جولائی
یوکرین میں ہماری حیاتیاتی تجربہ گاہیں پرامن مقاصد کے لیے ہیں:امریکہ
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں اس ملک
اگست
بن سلمان کے آرامکو کے حصص بیچنے کے فیصلے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی جانب سے آرامکو کے 4 فیصد شیئرز
فروری
انگلینڈ کشیدگی کے ایک نئے دور میں
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: لندن میں روسی سفارت خانے نے آر آئی اے نووستی
ستمبر
تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی رہا
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: تہران میں گرفتار اٹلی کی صحافی نے اپنے ملک واپس
جنوری
فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار
جنوری