ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد گرفتار 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسلام آباد میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں گرفتار مظاہرین کو پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر عاطف رانجھا کی جانب سے ملزمان کے مزید 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تو پراسیکیوٹر عاطف رانجھا نے کہا کہ ملزمان کا مجموعی طور پر 11 دن کا ریمانڈ ہوا ہے، کچھ برآمدگیاں ہو چکی ہیں، عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے 27 نومبر کو ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں عمران خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس سے اگلے روز 28 نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج پر راولپنڈی میں عمران خان، بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، علیمہ خان، سابق صدر عارف علوی، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف مزید 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ان ایف آئی آرز میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے عام عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، سرکاری اور نجی ملاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور

سیالکوٹ واقعہ پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل

وزیرداخلہ کا الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود آنے کا دعویٰ

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا

لوگوں کو جیلوں کی دھمکیاں دینے سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت بدل نہیں سکتی:حریت کانفرنس

?️ 29 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی

صیہونی وزیر خارجہ کا شام پر حاکم دہشت گردوں کے بارے میں اظہار خیال

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے شام کی حکمران جماعت کو

اسد قیصر کا بہت بڑا الزام

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد

نیب کے الزامات بھی برطانوی اخبارات کی طرح ہیں: شہباز شریف

?️ 10 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا

حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی نے اپنے والد کی رہائی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا

?️ 28 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے