?️
جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل نے فلسطینی قوم کے خلاف جنگ کی شروعات کرکے پورے خطے کی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اب اقوام متحدہ نے بھی اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں اور حماس کے راکٹ کی وجہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال وسیع پیمانے پر جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹورویننس لینڈ نے کہا کہ اس آگ کو فورا روکنا ہوگا کیونکہ ہم ایک وسیع پیمانے پر جنگ کے آغاز کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مندوب نے تمام فریقین کو عدم استحکام کی ذمہ داری قبول کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ کی قیمت تباہ کن ہے اور اس کے نتائج عام لوگ ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ امن کی بحالی کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اب یہ تشدد بند ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تشدد کے پھیلنے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور بچوں اور عام فلسطینی شہریوں کی پریشان کن تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے جو مشرق وسطی میں فلسطینی مہاجرین کی مدد کرتی ہے، نے بچوں پر اسرائیلی فوجیوں کے مظالم کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فریقین سے زیادہ سے زیادہ پرسکون رہنے کا مطالبہ کیا۔
یو این آر ڈبلیو اے نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت ان کی حفاظت کی جانی چاہیے اور ان کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داروں کو واضح شواہد کی بنیاد پر مکمل طور پر جوابدہ ہونا چاہیے۔
او سی ایچ اے نے یہ بھی کہا کہ خطے میں اسرائیل کی جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پہلے ہی کی ناقص انسان دوست کی حالت خراب ہونے کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ خاص طور پر غزہ میں جہاں صحت کے شعبے کو کووڈ 19 وبائی امراض کا سامنا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ فوری طور پر تشویش کی بات یہ ہے کہ غزہ کا واحد پاور پلانٹ اس ہفتے کے آخر تک ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہوجائے گا جس سے اہم خدمات کی فراہمی کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔
خیال رہے کہ 7 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ میں دوران عبادت رات کے وقت اسرائیلی فورسز کے حملے میں 205 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے اس کے بعد اسرائیل نے راکٹ حملوں کو جواز بنا کر جنگی طیاروں سے غزہ پر حملہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔


مشہور خبریں۔
تائیوان کا امریکہ سے 1000 جارحانہ ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:تائیوان نے ممکنہ چینی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے
اکتوبر
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
نومبر
پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
شمالی عراق میں 15داعشی دہشتگردوں کی گرفتاری
?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے شمالی عراقی صوبے
فروری
سعودی عرب کے ساتھ ایسا ہوگا جیسا وہ سوچ بھی نہیں سکتے: انصاراللہ رہنما
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے رہنما نصرالدین عامر نے سعودی عرب اور
اگست
بن سلمان نے ٹرمپ سے گفتگو میں کیا کہا؟
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو
نومبر
روس یوکرائن تنازعہ میں مغرب کا ساتھ نہ دینے پر پاکستان کو سزا،ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 5 مارچ 2022روس یوکرائن تنازعہ میں مغرب کا ساتھ نہ دینے پر پاکستان کو
مارچ
عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)
مئی