?️
دیرہ غازی خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازی خان انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر جھوک یار شاہ کے قریب بس اور ٹرالر کے تصادم میں 29 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوگئے کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے حادثے میں 29 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، بدقسمت مسافر بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔
دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے 4 کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی تونسہ میں ہوئے بس حادثے میں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ایک ٹوئٹر بیان میں انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کےلیے دعا کی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عید کے لیے گھروں کو جانے والوں کے لیے بس حادثہ کسی قیامت سے کم نہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت میں اعلی درجے پر فائز کرے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کیا۔
وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رابطہ کر کے زخمیوں کے علاج معالجے کے بارے ہدایات دیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
قبل ازیں 31 مئی کو پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس پل سے نیچے جا گری تھی جس کے نتیجے میں 9 مسافر ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے تھے۔
علاوہ ازیں 29 مئی کو مظفر آباد کے جنوب میں مسافر بس سیکڑوں فٹ کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جا گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
20 مئی کو روہڑی کے قریب دبر تھانے کی حدود میں مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا پرانے ساتھیوں سے انتقام
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: امریکی سیاسی فضاء میں، مبصرین کے نزدیک، سیاست قومی مسائل کے
اگست
اسرائیل میزائلوں کے مکمل محاصرے میں ہے:عطوان
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل میزائلوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے آہنی گنبد
اپریل
اسرائیل مخالف مؤقف پر کئی بار دھمکیاں ملیں؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کا انکشاف
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے
فروری
ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں:صیہونی حلقے
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی مقبوضہ علاقوں میں اشتعال بڑھنے اور وزیر جنگ کی برطرفی
مارچ
مشرقی یوکرین میں دو امریکی فوجی ہلاک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں
جولائی
ویکسینیشن سینٹرز کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار
اپریل
اس وقت پوری دنیا اسرائیل سے متنفر ہو چکی ہے :سابق صہیونی مٹبالر
?️ 8 ستمبر 2025اس وقت پوری دنیا اسرائیل سے متنفر ہو چکی ہے :سابق صہیونی
ستمبر
وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں
جولائی