?️
ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو ایک شہری کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے سے متعلق تصدیق کی، انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ درہ زندہ علاقے میں پیش آیا۔
بلال فیضی نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ان زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں ہی آئل گیس کمپنی کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں پولیس پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سمیت 3 پولیس اہلکار شہید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
اسی طرح 6 نومبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
قبل ازیں 5 نومبر کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 2 پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل کلاچی تھانے کی حدود میں روڑی کے علاقے میں بھی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں ایک اور کانسٹیبل زخمی ہوگیا تھا۔
4 نومبر کو پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی تھی جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
3 نومبر کو بلوچستان کے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب پولیس پر کیے گئے بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یکم نومبر کو بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کی امریکی قرارداد کی قانون سازی کے لیے کوشش
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو
جولائی
ہم قدس کے مکینوں کے گھروں کی تباہی اور قابضین کی سلامتی کو توڑنے کا جواب دیں گے
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:استقامتی گروہ عرین الاسود نے صیہونی حکومت کے جرائم اور جارحیت
فروری
آج کے دور میں انفرا اسٹرکچر موٹروے نہیں، بلکہ براڈبینڈ ہے، بلاول بھٹو
?️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے
دسمبر
بیروت کے واقعات پر امریکی ردعمل
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیروت میں ہونے والے واقعات
اکتوبر
کیا لندن بھی یوکرین کو ہتھیار دیتا ہے ؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بدھ کے روز یوکرین کو
اکتوبر
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مارچ کیلئے بجٹ منظور، اپوزیشن کا پہلے کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مارچ کے لیے ایک کھرب 59
مارچ
غزہ جنگ میں صہیونی حکومت کو 38 ارب ڈالر کا بھاری نقصان
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار کالکالیسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست کی
مئی
مقبوضہ کشمیر :حریت رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
?️ 1 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر