ڈیجیٹل معیشت میں شراکت کیلئے عالمی ایکسچینجز، وی اے ایس پیز سے درخواستیں طلب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) نے ملک کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں شراکت کے لیے دنیا کے معروف عالمی ایکسچینجز اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (وی اے ایس پیز ) سے اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 (آرڈیننس نمبر VII، 2025) کے تحت قائم کی گئی پی وی اے آر اے کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے طے کردہ عالمی معیارات کے مطابق ورچوئل ایسٹس کو باضابطہ طور پر منظم کرے۔

یہ آرڈیننس 8 جولائی کو جاری ہوا تھا، اور 9 جولائی کو گزٹ آف پاکستان میں شائع کیا گیا، اس کے تحت اتھارٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ وی اے ایس پیز کو لائسنس جاری کرے، ان کو منظم کرے، ان کی نگرانی کرے، سخت انسدادِ منی لانڈرنگ (اے ایم ایل)، انسدادِ دہشت گردی فنانسنگ (سی ایف ٹی) اور سائبر سیکیورٹی کے ڈھانچے کو یقینی بنائے۔

وزارتِ خزانہ نے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی ورچوئل ایسٹ مارکیٹ میں پہلے ہی 4 کروڑ سے زیادہ صارفین موجود ہیں، جب کہ سالانہ تجارتی حجم کا تخمینہ 300 ارب ڈالر سے زائد ہے، جو اسے دنیا کی سب سے بڑی غیر استعمال شدہ منڈیوں میں سے ایک بناتا ہے۔

چیئرمین پی وی اے آر اے اور وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہ ای او آئی دنیا کے معروف وی اے ایس پیز کو ہماری دعوت ہے کہ وہ پاکستان کے لیے شفاف اور جامع ڈیجیٹل مالی مستقبل کی تعمیر میں شراکت کریں۔

اہلیت کو ان وی اے ایس پیز اور ایکسچینجز تک محدود کیا گیا ہے جو پہلے ہی تسلیم شدہ عالمی ریگولیٹرز کے تحت لائسنس یافتہ ہیں، جن میں امریکا کی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، برطانیہ کی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی، یورپی یونین کا وی اے ایس پی فریم ورک، متحدہ عرب امارات کی ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور مانیٹری اتھارٹی آف سنگاپور شامل ہیں۔

درخواست گزاروں کو سی ایف ٹی، اے ایم ایل اور اپنے-صارف (کے وائی سی) کے معیارات پر عمل درآمد ثابت کرنا ہوگا۔

جمع کرائی جانے والی درخواستوں میں کمپنی کا پروفائل، لائسنسنگ کی تفصیلات بمعہ دائرہ اختیار اور اتھارٹی، فراہم کردہ خدمات (جیسے ٹریڈنگ اور کسٹڈی) ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی پروٹوکولز، اثاثہ جات کی مالیت، آمدنی اور تعمیل کی تاریخ شامل ہونا ضروری ہے۔

مزید برآں، درخواست گزاروں کو پاکستان میں اپنے مجوزہ بزنس ماڈلز کی وضاحت بھی کرنا ہوگی۔

اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں بذریعہ ای میل [email protected] پر بھیجی جائیں، اور سبجیکٹ لائن میں یہ لکھا ہو ’EoI VASP Licensing‘ [کمپنی کا نام]، درخواستیں رولنگ کی بنیاد پر قبول کی جائیں گی۔

پی وی اے آر اے ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہے، جسے کثیر شراکتی بورڈ چلاتا ہے، جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شامل ہیں۔

اس کا مینڈیٹ غیر قانونی مالیات کو روکنا، صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا اور فِن ٹیک، ترسیلاتِ زر اور ٹوکنائزڈ اثاثہ جات میں مواقع پیدا کرنا ہے، ساتھ ہی شریعت کے مطابق اختراعات کو ریگولیٹری سینڈ باکسز کے ذریعے فروغ دینا بھی شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

چین کی فنانسنگ سے پاکستان کو ’چینی قرضوں‘ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی ادارے

اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں تل ابیب کے 17 ویں مستقل نمائندے ڈینی

ہم نے اسرائیل کو بچایا ہے؛الجولانی کا بڑا دعویٰ

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی کا کہنا ہے کہ خطہ

عراق کے پاس اتنا تیل ہے کہ اسے استعمال کرنا نہیں آتا: ٹرمپ

?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل مصر میں منعقدہ شرم

پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ تبدیلیوں پر اعتراضات

غزہ میں صیہونی قیدی کہاں ہیں؟

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈز (فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ)

جرمن چانسلر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، وجہ؟

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر

الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا

?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے