?️
کرم: (سچ خبریں) لوئر کُرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سرکاری مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانے کے لیے بات چیت کررہی تھی، کہ 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے کےتحت دوائیں اور کھانے پینے کا سامان ، سبزیاں اور پھل سمیت دیگر اشیا سے لدے 75 ٹرکوں کا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہونا تھا۔
تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق کرم میں افسوس ناک واقعہ ہفتے کی صبح 10 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، سامان سے لدے ٹرک پہنچنے سے قبل تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی، حملے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 3 پولیس اور 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے باوجود فائرنگ ہونا تشویشناک ہے، واقعے میں ملوث کرداروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج صبح لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے، جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
نومبر 2024 میں شورش زدہ ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے نتیجے میں متحارب فریقین کے درمیان مسلح تصادم کے بعد 87 روز تک پارا چنار جانے والی سڑکیں بند رہی تھیں، جس کے بعد خیبرپختونخوا کی حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ایک امن معاہدہ کیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم نے تصدیق کی تھی کہ متحارب فریقین کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں، ڈی سی جاوید اللہ محسود لوئر کرم میں سڑکیں کھلوانے گئے تو فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ: پہلی پوٹن-زیلینسکی ملاقات میرے بغیر ہونی چاہیے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ
اگست
عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم
اگست
ایران کی فتح نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ہلا کر رکھ دیا:عطوان
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ
جون
ہنیہ؛ اکیسویں صدی کے مجاہدین کے لیے ایک حقیقی مثال
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ، جسے اسماعیل ہنیہ کے نام سے جانا
اگست
باکو کے معاہدے کے ساتھ جمہوریہ آذربائیجان میں صیہونیوں کے لئے آسانی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: میڈیا نے جمہوریہ آذربائیجان اور صیہونی حکومت کے درمیان
جولائی
نیتن یاہو ایک دہشت گرد ہے:فرانسیسی رکن پارلیمنٹ
?️ 30 اکتوبر 2025 نیتن یاہو ایک دہشت گرد ہے:فرانسیسی رکن پارلیمنٹ فرانس کی پارلیمنٹ کے
اکتوبر
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے
مئی
یمن میں سعودی اتحاد کی مسلسل شکست کے بعد امریکہ کی براہ راست مداخلت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے شہر میں امریکہ کے بنائے ہوئے سعودی اتحاد کی
جنوری