?️
اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے، حکومتی امیدوار مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مرزا محمد آفریدی نے مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ لے کر سینیٹ کا ایوان چلائیں گے۔اس دوران صحافی کی جانب سے مرزا محمد آفریدی سے سوال پوچھا گیا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیئے ان کے نام بتا دیں، جس پر ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی سوال کا جواب دیئے بغیر واپس چلے گئے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا تھا ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے 98 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے ۔حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ انتخاب کے دوران کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوارصیہونیوں کو کتنا جانتے ہیں؟ صہیونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سینئر تجزیہ کار نے غزہ میں
مئی
روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے دفتر نے جو بائیڈن کے
دسمبر
ہمیں معلوم ہے ان کے ساتھ کیا کرنا ہے:جہاد اسلامی
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سربراہوں میں سے ایک نافذ
جولائی
اٹلی کی 400 شخصیات کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا مطالبہ
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: 400 اٹلی شخصیات، ملک کی مشہور انجمن فرماٹیوی کے ارکان
ستمبر
امریکی گورننگ باڈی کی تل ابیب سے وابستگی کا انکشاف
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: امریکی حکمراں ادارے کے پاس صیہونی حکومت کی لابی کے
جون
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر
اکتوبر
غزہ میں 350 دن میں صہیونی مظالم کی ناقابل تصور داستان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ میں 350 دنوں پر مشتمل جنگ صہیونی مظالم کی
ستمبر
وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ
?️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین
جون