ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے، حکومتی امیدوار مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرزا محمد آفریدی نے مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم عمران خان  نے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ لے کر سینیٹ کا ایوان چلائیں گے۔اس دوران صحافی کی جانب سے مرزا محمد آفریدی سے سوال پوچھا گیا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیئے ان کے نام بتا دیں، جس پر ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی سوال کا جواب دیئے بغیر واپس چلے گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن  اور موجودہ  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا تھا ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے 98 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے ۔حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ انتخاب  کے دوران کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

ڈونیٹسک میں کیمیکل پلانٹ کے قریب خوفناک دھماکہ

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   مقامی میڈیا نے ہفتے کی شام مشرقی یوکرین میں خود

میکرون اور مظاہرین کے درمیان لڑائی؛ تنازعہ کا فاتح کون ؟

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں فرانس میں بدامنی سے متعلق خبریں دنیا بھر

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ

?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل

مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہان کا سہ فریقی اجلاس،بات کیا ہونا ہے؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: آج پیر کو مصر کے صدر، اردن کے بادشاہ اور

اسرائیلی معیشت پر دباؤ میں اضافہ

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں واقع اشدود بندرگاہ کے ملازمین نے آج بغیر

یورپ میں غزہ کے حق میں مظاہرے جاری

?️ 8 جون 2025اس ہفتے بھی متعدد یورپی ممالک میں غزہ کے باشندوں کے حق

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:تیل پیدا کرنے والے بڑے اداروں کی نئی قسم کے کورونا

بلدیاتی انتخابات کے لیے عمران خان نے تحریک انصاف کو متحرک کر دیا

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے