🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو رجیم چینج کوتسلیم کرلیتا تو دباؤ جو بائیڈن حکومت پر آتا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی اور وسط ایشیا کے امور کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کے سائفر کو جھوٹا قرار دینے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈونلڈ لو تسلیم کر لیتا تو جو بائیڈن کی حکومت ہل جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسد مجید نے آفیشل میٹنگ پر سائفر بھیجا تھا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں اسد مجید نے دھمکی کا بتایا تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے۔
امریکی سفیر کی جیل میں ملاقات سے متعلق سوال پر عمران خان نے بتایا کہ امریکی سفیر مجھے ملنے جیل نہیں آئے، اگر امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور امریکی سفارتخانہ کےکردار پربات کروں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں سائفر کی پیرافریز کاپی دی گئی تھی، وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا، وزیراعظم آفس کے کچھ سیکیورٹی پروٹوکولز ہوتے ہیں۔
پیرا فریز کا مطلب اصل متن کو متن کے معنی کھوئے بغیر مختلف الفاظ میں پیش کرنا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر اب تک کوئی انکوائری نہیں ہوئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ریکور کرنے کا حکم دیں، جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کی ہیں وہی 9 مئی کے ذمہ داران ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اور چیف جسٹس پی ٹی آئی کی 25 مئی کی پٹیشن کو بھی سنیں، بجرم کی معلومات چھپانا بھی جرم ہے، 9 مئی کی بنیاد پر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جا رہا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جیسے اسرائیل دہشت گردی کرکے فلسطین پر الزام لگا دیتا ہے، ایسے ہی 9 مئی کا واقعہ کرکے ہم پر الزام لگا دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی فیسٹیول؛ دنیا کا سب سے بڑے موسم خزاں کا تفریحی میلہ
🗓️ 20 نومبر 2024دنیا کے سب سے بڑے موسم خزاں کے تفریحی میلے کے نعرے
نومبر
شادی شدہ اور کنواری لڑکیوں کو فہد مصطفیٰ سےعشق ہونا شروع ہوچکا،عتیقہ اوڈھو
🗓️ 15 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری
ستمبر
نیتن یاہو ایک جارح بچے کی طرح برتاؤ کرتے ہیں:صیہونی اخبار
🗓️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک مشہور تجزیہ نگار کے مطابق بنیامین
مارچ
عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی
🗓️ 20 مارچ 2021تنزانیہ (سچ خبریں) عیسائی اکثریتی ملک تنزانیہ کی مسلم خاتون سامعہ حسن
مارچ
صیہونی کنسیٹ انتخابات کے موقع پر فلسطینیوں کے خلاف خوفناک منصوبے
🗓️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں مقیم 200000 فلسطینیوں کو مغربی کنارے
اکتوبر
مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین
اپریل
جانسن دوبارہ انگلینڈ کے وزیراعظم بننے کے خواہاں:ٹائمز
🗓️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار کے پولیٹیکل سکریٹری نے تصدیق کی کہ اس
اکتوبر
امریکی معیشت تباہی کے دہانے پر
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں:امریکی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ جس طرح تیزی سے
جون