ڈاکٹر عارف علوی کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو ٹیلیفون کیا۔صدر کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے بریگیڈیئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید میجر طلحہ منان شہید کے ورثا بھی بات کی۔صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت، شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ انہی شہداء کی قربانیوں کی بل بوتے پر پاکستان قائم ہے،یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے۔ایسے واقعہ پر ہماری آنکھیں اشک بار ہیں اور ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔قوم اور شہداکے لواحقین اپنے ان بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔

عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ کوئٹہ اور راولپنڈی میں ادا کی گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں شہید کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نمازِ جنازہ میں شرکت بھی کی۔

شرکت کرنے والوں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر شامل تھے۔ قبل ازیں آرمی چیف نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر اور اعلی فوجی اور سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کو طوفان الاقصی آپریشن کے

نیلم منیر کو گھر کے کونسے کام پسند نہیں ہیں؟

?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف ادکارہ

سوات، بلوچستان میں برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

?️ 23 جنوری 2026سوات (سچ خبریں) سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران

صیہونیوں کی حمایت میں آنکھوں پر پٹی

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی کھل

اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ

صیہونی فوج کا دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر بات کرنے سے انکار

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان نے دمشق میں ہونے والے دہشت

ترکی اور پاکستان کے مابین گن شپ ہیلی کاپٹرز معاہدہ، امریکا نے رکاوٹ ڈال دی

?️ 10 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) ترکی اور پاکستان کے مابین گن شپ ہیلی کاپٹرز

راکٹ حملوں کا جواب دینے کی جگہ اور وقت کے بارے میں صہیونی اہلکار کا دعویٰ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ایک اہلکار نے لبنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے