🗓️
(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر رضا سید کے بطور نئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تقرر کا اعلان کردیا ہے۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت آج 4 مئی کو مکمل ہو رہی ہے، قانون کے مطابق نئے گورنر کا فیصلہ ہونے تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر یہ عہدہ سنبھالتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے ڈاکٹر مرتضیٰ سید گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے جو کہ آئی ایم ایف کے بھرپور تجربے کا حامل ایک قابل ماہر معیشت ہیں، نئی ذمہ داری سنبھالنے پر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ سید میکرو اکنامک ریسرچ اور پالیسی سازی میں 20 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں شمولیت کے لیے مستعفی ہونے سے قبل 16 سال تک آئی ایم ایف کے ساتھ کام کیا۔
ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے نفیلڈ کالج سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی ہے اور کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹیوں میں عوامی پالیسی پر لیکچر دے چکے ہیں۔
گزشتہ روز مفتاح اسمٰعیل نے ایک ٹوئٹ میں عندیہ دیا تھا کہ حکومت ڈاکٹر رضا باقر کو توسیع نہیں دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئر پر جاری اپنے ایک بیان میں مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ میں نے رضا باقر سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پر رضا باقر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ رضا باقر غیر معمولی طور پر ایک قابل آدمی ہیں اور ہم نے مختصر وقت میں ایک ساتھ کافی کام کیا، میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
مفتاح اسمٰعیل کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کے بعد ڈاکٹر رضا باقر نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اللہ تعالیٰ اور اپنے ساتھی ٹیم کے ارکان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں عوامی عہدے پر خدمات انجام دینے کا موقع دیا۔
انہوں نے کہا میں پاکستانیوں اور خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عوامی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دیتا ہوں۔
سابق گورنر نے ان اقدامات کو بھی یاد کیا جو اسٹیٹ بینک نے ان کے دور میں اٹھائے جن میں روزگار پے رول لون اور ہسپتال کی فنانسنگ سمیت کورونا ریلیف پیکج، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، راست، پاکستان میں ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس دینے کا فریم ورک، خواتین کے لیے مالیاتی شمولیت اور کم آمدنی والوں اور دیگر کے لیے سستی رہائش جیسے اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں خاص طور پر ڈپٹی گورنرز اور ایس بی پی کارپوریٹ مینجمنٹ کے ٹیم ورک اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں 4 وزرائے خزانہ اور 5 فنانس سیکریٹریوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے ساتھ میں نے اپنے 3 برسوں میں کام کیا’۔
ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ان کا مقابلہ کرنے کے لیے زبردست طاقت بھی رکھتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین اور امید ہے کہ ہم بحیثیت ایک ملک اپنے آئندہ آنے والے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے صحیح انتخاب کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مئی 2019 میں تین سال کے لیے ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا تھا۔
فنانس ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رضا باقر کی تقرری اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کے سیکشن 10 (3) کے تحت تین سال کے لیے کی گئی تھی۔
رضا باقر جنوری گورنر اسٹیٹ بینک تعینات ہونے سے قبل رومانیہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
وہ آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈیٹ پالیسی ڈویژن وابستہ رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر رضا باقر نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجوایٹ کیا اور بعد ازاں کیلی فورنیا یونیورسٹی، بارکلے سے اقتصادیات میں ‘پی ایچ ڈی’ کیا۔
مشہور خبریں۔
کیویز اور انگلش ٹیموں کا پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر فواد چوہدری کا ردعمل
🗓️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ
ستمبر
پولیس فائرنگ سے طالب علم ہلاک، واقعے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا حکم
🗓️ 9 مارچ 2021پیشاور{سچ خبریں}پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے ایک طالب علم
مارچ
2022 کا امریکی دفاعی بجٹ اسرائیل کو داعش کے نام پر
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے
جنوری
انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو
دسمبر
نصر اللہ دھمکی دیتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں:صیہونی تجزیہ کار
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ
اگست
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری
ہنیہ کی شہادت سے پاکستانی عوام غصے میں
🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سربراہ
اگست
چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا، صدر زرداری
🗓️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری
فروری