?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 ارب ڈالر معاہدے کے بعد پاکستان میں امریکی کرنسی کی نمایاں آمد کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری روز روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 46 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 46 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی کرنسی 281 روپے 72 پیسے پر ٹریڈ ہو رہی ہے جو گزشتہ روز 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر جمعرات کو ایک روپے 2 پیسے بڑھ گئی تھی، تاہم مارکیٹ کی توقعات کے برعکس ڈالر دوبارہ مضبوط ہو گیا، جبکہ وزیراعظم شریف نے آج (18 جولائی) بتایا کہ چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے ڈالرز کی آمد کے ساتھ تقریباً دوگنا ہو کر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں، لیکن امریکی کرنسی کی زیادہ طلب نے قیمت کو بلند رکھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر جمعرات کو ایک روپے 2 پیسے بڑھ گئی تھی، تاہم مارکیٹ کی توقعات کے برعکس ڈالر دوبارہ مضبوط ہو گیا، جبکہ وزیراعظم شریف نے آج (18 جولائی) بتایا کہ چین کے ایگزم بینک نے کل 60 کروڑ ڈالر رول اوور کر دیے ہیں۔
آج اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 سے 4 روپے بڑھا، اس کی بنیادی وجہ رسد میں کمی ہے جس کے سبب پیر کو ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں سیاسی زلزلہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: بعض ماہرین نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی برطرفی
اکتوبر
بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کون تھا ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آئی پولیس نے
اگست
غزہ میں صیہونیوں پر کیا بیت رہی ہے؟صیہونی فوج کی زبانی
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک اور
جنوری
ہیکرز نے فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں
?️ 4 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا
اپریل
روسی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماسکو میں داعش کی دہشت گردانہ کاروائی ناکام
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈرل سکیورٹی
جولائی
انسٹاگرام اور تھریڈز نے سیاسی مواد دکھانا بند کردیا
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ
فروری
ٹرمپ کا امن منصوبہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے بہترین بہانہ ہے
?️ 1 اکتوبر 2025ٹرمپ کا امن منصوبہ غزہ میں جنگ جاری رکھنے بہترین بہانہ ہے
اکتوبر
حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ
?️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب
دسمبر