?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جب انٹربینک مارکیٹ میں صبح تجارت کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید ایک روپے 9 پیسے گر گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق صبح 11 بج کر 45 منٹ پر مقامی کرنسی 239 روپے فی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی تھی، گزشتہ روز 237.91 روپے پر بند ہونے کے بعد یہ آج 0.45 فیصد کی کمی ظاہر کرتی ہے۔
یہ کمی روپے کو اس کی قدر میں 28 جولائی کو 239 روپے 94 پیسے کی اب تک کی کم ترین سطح کے نزدیک لے آئی ہے۔
جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچہ نے روپے کی گراوٹ کا ذمہ دار بینکوں کی قیاس آرائیوں کو ٹھہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2 ماہ میں ایک سال کا منافع کما لیا ہے۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ چند ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف اقدامات کے بجائے بینکوں کے خلاف کارروائی کرے۔
ظفر پراچہ نے حکومت سے افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارت اور امیگریشن پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے غیر ملکی ذخائر اور محصولات کو کھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی کمی ہے جس کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے فروخت ہونے والے ڈالر کی مقدار کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کے فرق میں اضافہ روکنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کے اجرا کے بعد سعودی عرب نے ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالر کے قرضے کا اعلان کیا اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا کہ وہ غذائی تحفظ، تعلیم اور بحالی کے پروگرام پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت کے تناظر میں ہم توقع کرتے ہیں کہ روپے کی قدر میں اضافہ شروع ہو جائے گا، اس امید کو اسٹیٹ بینک کے مضبوط کنٹرول اور فعال اقدامات سے تقویت ملی ہے۔
چیف ایگزیکٹو الفا بیٹا کور خرم شہزاد نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’سیلاب کے سبب اہم فصلوں کی بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے زراعت اور خوراک کے شعبے میں زیادہ درآمدات نے روپے پر مزید دباؤ ڈالا ہے‘۔
دریں اثنا صدر کراچی چیمبر آف کامرس ادریس میمن نے ڈالر کی قیمت آئے روز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی خام مال کی لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے جس سے برآمدات مہنگی ہوں گی، اس کے منفی اثرات برآمدات کے اہداف کو متاثر کریں گے اور عالمی مسابقت میں ہم پیچھے رہ جائیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل فوری طور پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیے اجلاس طلب کریں، بڑھتا تجارتی خسارہ ہماری مشکلات مزید بڑھادے گا، امپورٹ کو کم کرنے کے لیے جامع پالیسی بنانا ہوگی، ڈالر کی قیمت کو ایک سطح پر روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ روپیہ 2 ستمبر سے مسلسل خسارے کا شکار ہے، مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یکم جولائی سے روپے کی قدر میں 13.9 فیصد یا 33 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 29.17 فیصد کی کمی ہوئی ہے، یہ 28 جولائی کو 239 روپے 94 پیسے کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
الیکشین کمیشن کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے سینیٹ انتخابات سے
فروری
تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز
مئی
یورپ اب فیصلہ سازی کا آزاد مرکز نہیں رہا: پیوٹن
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان
نومبر
لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے:لبنانی فوج
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے ایک بیان جاری کر کے شام کی سرزمین
فروری
میکرون اور ان کی اہلیہ کی لڑائی کا ہونٹ پڑھنا؛ بریگزٹ: باہر نکل جاؤ، ہارنے والے!
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا نے ہونٹ ریڈنگ کے ماہرین کی رپورٹس کا
مئی
امریکی اور صیہونی فوج کی مشترکہ جنگی مشق
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں
جون
عوام اور ملک کے مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے نئے
جون
مشکل گھڑی میں کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا: محمود خان
?️ 31 اکتوبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی
اکتوبر