ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی  کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.61 فیصد گر کر 219 روپے فی ڈالر پر آگیا۔

سربراہ ایف اے پی ملک بوستان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں استعمال کے لیے پابندی ہٹانے کے بعد ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کو دیگر چیزوں کے علاوہ کرنسی کی تفصیلات کے ساتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانے کی ہدایت کی وجہ سے ایکسچینج کمپنیوں کی ڈالر کی سپلائی کم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ ایکسچینج کمپنیوں کے کاؤنٹرز پر روزانہ ڈیڑھ کروڑ ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی فروخت کرتے تھے، اب اس رقم کو کم کر کے 50 لاکھ ڈالر یومیہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے علاوہ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے نے حکومت کو آگاہ کیا کہ پاکستان واپس آنے والے پاکستانیوں کے پاس 5 ہزار درہم ہونا لازم ہے، اس کے سبب مارکیٹ میں اس کرنسی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کا اثر ڈالر کی قیمت پر بھی دیکھا جا سکتا ہے‘۔

چیئرمین ایف اے پی نے تجویز دی کہ حکومت ڈالر کی طلب کو کم کرنے کے لیے درآمدات کم کرے اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بیرون ملک سفر کرنے کے لیے درکار کم از کم رقم کی حد بھی کم کرے تاکہ دیگر کرنسیوں کی مانگ کو بھی کم کیا جا سکے۔

دریں اثنا ڈائریکٹر میٹیس گلوبل سعد بن نصیر نے کہا کہ برآمد کنندگان اپنی آمدن روک رہے ہیں جس کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے۔

خیال رہے کہ روپے کی قدر 28 جولائی کو 239.94 روپے کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی تھی، اس کے بعد یہ 11 روز کے لیے بحال ہوئی اور 16 اگست کو 213.90 روپے پر بند ہوئی، تاہم 17 اگست سے روپے کی قدر میں دوبارہ کمی آنا شروع ہوئی اور گزشتہ روز تک اس میں 2.78 روپے کی کمی آگئی۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار کے آتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا انکشاف

🗓️ 3 اکتوبر 2022کراچی (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء کے رہنماء اسحاق ڈار کے بطور وزیر

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد

🗓️ 30 نومبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں

پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی، وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق

🗓️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے

ملازمین کی برطرفی پر اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث

🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر

تل ابیب نے گیس پلیٹ فارم پر حزب اللہ کے حملے کی نقل تیار کی

🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ

حماس اور قسام بٹالینز کے ٹیلی گرام بند، وجہ ؟

🗓️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس تحریک کی عسکری شاخ حماس اور شہدائے عزالدین القسام بٹالینز

کراچی: پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق کا انعقاد

🗓️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک

مصر، اردن اور خلیج فارس کے عرب ممالک خطرے میں

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صنعاء حکومت کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع اور سیکورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے