ڈار کا امیر متقی سے رابطہ، ازبکستان، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے افغانستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے، اس دوران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، افغان وزیرخارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کی سطح بلند کرنے کا خیر مقدم کیا۔

امیر خان متقی نے بتایا افغانستان نے بھی پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش قدمی ہے۔

دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مل کر آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا گیا، ازبکستان پاکستان اور افغانستان کے درمیان ریلوے لائن پروجیکٹ فریم ورک کی جلد تکمیل پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں اسحٰق ڈار اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، اسحٰق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت کثیر الجہتی فورمز میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاسوں کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ 17 مئی کو دورہ پاکستان کے اختتام پر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا تھا کہ تمام فریقین سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

اسلام آباد میں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں ڈیوڈ لیمی نے کہا تھا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔

بھارت کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔

پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی۔

مشہور خبریں۔

اگر روس اور یوکرین نے امریکی امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو کیا ہوگا؟ امریکہ کی زبانی

?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب

شامی جنگ کے 350000 سے زائد متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے: اقوام متحدہ

?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے شام کی جنگ میں ہلاک ہونے والے 3

کیا حماس کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جرمن اخبار کی رپورٹ

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈیر اسپیگل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے

موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف کی تجویز

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تجویز دی

خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے رپورٹ جمع

?️ 22 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ

مسلم لیگ (ن) کی اسحٰق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز، پیپلز پارٹی کا عدم اتفاق

?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وزیر خزانہ

امریکہ افغانستان کے انسانی بحران کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: چین

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ امریکہ

جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکے خواہاں ہیں: آرمی چیف

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاپان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے