🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے چین کی خصوصی اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ لوگ برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں۔ ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں، ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔ جو بھی دباو آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔
سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ہے۔مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار ملکی مفاد کے پیشِ نظر کیا اور آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کریں گے۔ جاری ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملات کو سلجھانے کے لیے بھی جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا۔
سفارتی حمایت سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ گفتگو میں، اس حوالے سے تبادلہ خیال کر کے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر ایف اے ٹی ایف کا مقصد، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا ہے تو ہمارا ہدف بھی یہی ہے، یہاں ایف اے ٹی ایف اور ہماری سوچ یکجا ہے وہ اپنے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہم اپنے مقاصد کے تحت اس پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں آرہا ہے؟
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے کئی علاقوں میں آج شدید جھڑپیں
جولائی
فلسطین کو منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت:اردنی بادشاہ
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے
اگست
حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع
🗓️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان
دسمبر
’متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت‘، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز
🗓️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ
فروری
حماس کے بارے میں صہیونیوں کا اہم اعتراف
🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے بعض انٹیلی جنس ذرائع اس حکومت کو
مارچ
کورونا: این سی او سی نے بڑی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
🗓️ 15 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے ملک میں کورونا کے
جنوری
ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا
🗓️ 31 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا نے چاند
جنوری
برکس رہنماؤں کی 7 تجاویز
🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں:برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی تقریر کے بعد ایک
اگست