🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئروں کی ہلاکت کے بعد چینی کمپنی ’چائنا گیزوبا گروپ کمپنی ‘ نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا ہے۔جبکہ چینی کمپنی نے تمام پاکستانی ملازمین کو بھی برخاست کر دیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کے واقعے کے باعث کام جاری نہیں رکھ سکتے۔
خط میں چائنا گیزوبا گروپ کمپنی کایہ بھی کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو گریجویٹیی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوار الحق نے کمپنی کے کام بند کردینے اور چینی کمپنی کے خط کی بھی تصدیق کی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکیورٹی کے معاملات درست ہوں گے،کام شروع ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد چین نے بھی تحقیقات میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا،اس ضمن میں چینی باشندوں کی بس کوپیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے چین کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چینی ٹیم آئندہ روز جائے وقوعہ جائیگی،جہاں انہیں پاکستانی سیکیورٹی حکام بریفنگ دیں گے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل داسو میں بس کھائی میں گِرنے سے 9 چینی اور4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں دو ایف سی جوان اور دو مزدور شامل تھے۔
اس حوالے سے گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکا خیزمواد کی موجودگی کنفرم کی ہے، واقعے میں دہشت گردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح پر واقعے کے حوالے سے رابطے جاری ہیں اور تحقیقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
جولانی کا شام میں مسلح گروپوں کو ختم کرنے کا منصوبہ
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریر الشام کا رہنما ابو محمد الجولانی نے شام کی صورتحال
دسمبر
صیہونی ابرہیم معاہدے کی سالگرہ تقریب منسوخ
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ابراہیم معاہدے کی دوسالہ سالگرہ تقریب منسوخ کرنے
اگست
حزب اللہ کا تل ابیب میں گیلوت بیس پر میزائل حملہ
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: ہفتے کے روز اپنے پہلے بیان میں لبنان کی حزب
نومبر
امریکہ بن سلمان کے ساتھ لحاظ سے کام لے رہا ہے:سعودی حزب اختلاف
🗓️ 27 فروری 2021سچ خبریں:سعودی مخالفین نے امریکہ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ
فروری
صیہونی وزیر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اقوام متحدہ سے بھی برادشت نہ ہوا؟
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے صیہونی حکومت کے داخلی
جون
صہیونی تجزیہ کاروں کو اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر شک
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی سیکورٹی کونسل کے سابق سربراہ جنرل آتھت گیورا ایلینڈ نے
نومبر
غزہ تباہ ہوا، لیکن ہارا نہیں
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کی شام اپنی ویب سائٹ
فروری
حکومت کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ
🗓️ 2 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور
مئی