چین سے کورونا ‏ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی

سندھ حکومت 50 لاکھ کرونا ویکسین خریدے گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)چین سےکوروناویکسین کی چوتھی کھیپ جمعرات کو پاکستان پہنچنے کی خبریں تھیں تاہم ویکسین کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے ۔شیڈول میں تبدیلی کچھ وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے،تابحال کوروناویکسین کی 3کھیپ پاکستان آچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویکسین آمدکےشیڈول میں تبدیلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے کورونا ‏ویکسین کی چوتھی کھیپ 30 مارچ کواسلام آبادآئےگی۔ویکسین کی چوتھی کھیپ26 مارچ کو اسلام آبادپہنچناتھی۔ کین سائینوویکسین کی60 ہزارڈوزکمرشل ‏فلائٹ پرپہنچیں گی۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پانچویں کھیپ31مارچ کوآئےگی، چین سےپانچویں ‏کھیپ سائینوفارم کورونا ویکسین کی آئےگی تاحال کوروناویکسین کی 3کھیپ پاکستان آچکی ہیں۔چین پاکستان کوکوروناویکسین کی 15لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکاہے کین سائینوسےسنگل ڈوز60 ہزار ‏ویکسین کی خریداری کی گئی جب کہ سائینوفارم سےویکسین کی10 لاکھ خوراکیں خریدی گئی ‏ہیں۔

اس سے قبل وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوزچینی ویکسین کون وی ڈیشیاکی پہلی کھیپ جمعرات کوپاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت پاکستان سنگل ڈوزچینی ویکسین انتہائی بوڑھےافرادکوگھروں پرلگانےپرغور کررہی ہے۔

وزارت صحت حکام کے مطابق چینی کمپنی کینسائنوبائیوکی تیارکردہ ویکسین کی پہلی کھیپ سترہزارڈوززپرمشتمل ہے۔  پاکستان پہنچنےوالی ویکسین کی 60ہزارڈوززحکومت پاکستان نےخریدی ہیں جب کہ چینی ویکسین کی دس ہزارڈوززمقامی دواسازکمپنی نےمنگوائی ہیں۔

دواسازکمپنی ویکسین اسلام آباد، لاہور اورکراچی کے3نجی اسپتالوں کوفراہم کرےگی۔ڈریپ نےگزشتہ دنوں سنگل ڈوزچینی ویکسین کی قیمت 4225روپےمقررکرنےکی سفارش کی تھی جب کہ وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی نےروسی ویکسین کی قیمت 8449روپےبرقراررکھنےکافیصلہ کیا۔

مشہور خبریں۔

اشنا شاہ بھی بنیادی سہولیات فراہم نہ ہونے سے پریشان

?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی عام

یہ ایران ہے؛ایران کا بائیڈن سے خطاب

?️ 16 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے مداخلت پسندانہ

اخبار میں تصویر دیکھ کر صاحبہ پر فدا ہوا تھا، ریمبو

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

آرمی چیف سے ملنے والی کاروباری برادری کا مقصد اپنے کاروبار کا تحفظ ہے، فواد چوہدری

?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا

شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)

مسئلہ فلسطین ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے:یمنی رہنما

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر

پناہ گزینوں کے لیے امریکہ کا دوہرا معیار

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے یوکرین اور کیمرون میں سیاسی پناہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے