اسلام آباد(سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے چینی مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث مزید 4 ملزمان کو ایف آئی اے (فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی) نے گرفتار کرلیا۔
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق چینی سٹہ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوے مزید 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کی تعداد 7 ہوگئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شوگر بروکر ہیں، ملزمان مل مالکان کے ساتھ مل کر چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آت متن کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دیگر دستاویزات ضبط کرلی گئیں۔ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ، اکاؤنٹس چھپانے اور بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے کے افسران نے دیال داس کے گھر پر کارروائی کی۔ دوران تفتیش دیال داس نے اعتراف کیا کہ وہ شوگر مل بروکر ہے۔ دیال داس کے قبضے میں لیے گئے موبائل فونز سے بھی شواہد ملے ہیں۔ دیال داس کے واٹس ایپ چیٹس کا ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے چینی مصنوعی بحران اور چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث 23 افراد کے نام سامنے آئے تھے جس میں دیال داس بھی شامل تھا۔
نام ایف آئی اے لاہور کی تفتیش کے دوران سامنے آئے، ایف آئی اے لاہور نے اپنی تفتیش سے مراسلے کے ذریعے ایف آئی اے کراچی کو بھی مطلع کردیا۔