?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جب کہ کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی، انہوں نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے ملاقات میں زخمیوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور چینی شہریوں پر حملے سے متعلق تفصیلات، تحقیقات میں پیشرفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے محفوظ و پر امن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور پائیدار شرکت دار ہیں، ہم ترقی اور سیکیورٹی کو مربوط کرنے کے چین کے تصور سے پوری طرح متفق ہیں، کراچی واقعے میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
چینی سفیر نے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
جیانگ زی ڈونگ کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاک۔چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور عملی تعاون میں جامع پیش رفت ہوئی ہے، اس تناظر میں ایک محفوظ اور مستحکم تعاون کا ماحول انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور پاکستانی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹ فیکٹری کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ کراچی میں 2 چینی شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کراچی پولیس نے 2 چینی شہریوں کو قتل کرنے کی کوشش پر مفرور نجی سیکیورٹی گارڈ کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق لبرٹی ٹیکسٹائل ملز کے سیکیورٹی انچارج نجیب الرب نے بتایا کہ وہ 4 چینی شہریوں، پولیس اور نجی گارڈز کے ہمراہ سائٹ ایریا میں واقع ملز پر صبح تقریباً 8 بج کر 2 منٹ پر پہنچا۔
ایف آئی آر کے مطابق سیکیورٹی انجارج نے کہا کہ غیر ملکی شہری فیکٹری میں اپنے کام میں مصروف تھے کہ صبح تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر تقریباً 5 ماہ سے کمپنی میں کام کرنے والے سیکیورٹی گارڈ نے اپنی 9 ایم ایم پستول سے چینی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 چینی شہری زخمی ہوگئے اور مشتبہ گارڈ اپنی پستول کے ہمراہ بھاگنے میں کامیاب رہا۔
مشہور خبریں۔
کشمیریوں کی قتل گاہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
جولائی
غزہ میں داخل ہونے والی زیادہ تر دوائیں بیکار
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے
فروری
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیل کے آپریشن
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے اسرائیلی وزارت جنگ کے ایک سینئر اہلکار
دسمبر
پاک فوج اور پی ٹی آئی میں کون اختلاف ڈالنا چاہتا ہے؟ عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
جولائی
والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔ مریم نواز
?️ 31 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
کیا یورپ امریکہ کی یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟
?️ 22 اگست 2025کیا یورپ امریکہ کی جگہ یوکرین کی مدد کر سکتا ہے؟ جنگِ
اگست
عراق سے اپنی فوجیں نکالنے میں امریکہ کا وقت کی بچت
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے ایک رکن
اکتوبر
نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے پارلیمنٹ میں غیررسمی
جون