🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا کہ چین ،پاکستان کو بھاری مقدار میں مزید ویکسین فراہم کرے گا دونوں فریقین نے امن و خوشحالی کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ چین، رواں ہفتے ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا جبکہ رواں سال کے اختتام تک مزید 10 کروڑ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں فریقین نے امن و خوشحالی کے فروغ اور خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وقت کی کسوٹی پر پورا اترنے والے دو دوست ہر اچھے اور بُرے وقت میں ایک دوسرے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی
دسمبر
علی گونے نے طالبہ مسکان کو شیرنی قرار دے دیا
🗓️ 9 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار اور بگ باس
فروری
وفاقی حکومت کا اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ پر غور
🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس چھوٹ کے ذریعے اسٹارٹ اپس
مئی
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
🗓️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
اکتوبر
غزہ میں 800,000 سے زائد افراد کو جنگ اور غذائی قلت کا سامنا
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: آج ایک نیوز کانفرنس میں حمدان نے کہا کہ غزہ کی
جنوری
ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے کیف حکومت کے اتحادیوں کو یوکرین کو
ستمبر
حزب اللہ کے کون سے ہتھیار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟صیہونی فوجی افسر کی زبانی
🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی غاصب حکومت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے اس
اکتوبر
اکثر صیہونی نوجوان کیا چاہتے ہیں؟
🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
جولائی