?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا میں معیشت کو کافی کمزور بنا دیا ہے تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پیدا ہونیوالے چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہو رہی ہے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورے ہیں گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے باعث پیدا ہونیوالے چیلنجز کے باوجود کاروباری شرح میں اضافہ ہوا،گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ کاروباری ادارے ان فوائد کو اپنی افرادی قوت کےساتھ بانٹیں گے۔گذشتہ روز وزیرخزانہ نے ملک کی ترقی اورخوشحالی میں ٹیکس کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکسوں کے بغیرملک کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ہے، پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں صرف 30 لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جس میں ایک ملین کے قریب تنخواہ دار بھی شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان مسٹر کلین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے منصب کی تنخواہ بھی نہیں لے رہا، ہمیں قوم کا درد ہے، 22 کروڑ عوام کی خدمت حکومت تب کرسکتی ہے جب تمام اہل ٹیکس گزار اپنا ٹیکس جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کو11.5 فیصد کی سطح پرلے جانا ہمارا ہدف ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا جنوبی غزہ پر راکٹ حملہ
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی دستوں سے تعلق رکھنے والے
جولائی
بولی وڈ فلم کے پوسٹر سے ہٹائے جانے پر ماہرہ خان کا رد عمل
?️ 24 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھارتیوں کی جانب سے
مئی
کاظمی قمی کا ایران میں افغان تاجروں کے بینکنگ مسائل کے حل پر زور
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی
اگست
سعودی اتحاد کی یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے یمنی پناہ
مارچ
امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف 20 سالہ جنگ کے منفی نتائج
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ دہشت گردی کی وجوہات کو جاننے میں مسلسل غلطی کر
اکتوبر
بائیڈن تیل اور گیس کی تلاش میں ہیں نہ جنگ کی:نصراللہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
جولائی
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری