?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ تنخواہ بالترتیب 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے اور 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے کر دی گئی ہے۔
صادق سنجرانی کی جانب سے 3 جولائی کو جاری ہونے والے حکم نامے کی نقل ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے پاس موجود ہے، اس میں کہا گیا کہ اس کا نفاذ رواں مہینے کی پہلی تاریخ سے ہوگا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مہینہ ہوگی جبکہ دیگر اعلیٰ ججز کی ماہانہ تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جون 2022 میں جاری ہونے والے پچھلے حکم نامے کے تحت چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے اور عدالت عظمٰی کے دیگر اعلیٰ ججز کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔
صادق سنجرانی کی جانب سے آج آرڈر جاری ہونے کے بعد گزشتہ حکم نامے منسوخ ہو گئے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اُس بل کو بشمول ایوان بالا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
صدر عارف علوی کے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ نے ایوان صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
گزشتہ روز رات گئے وفاقی حکومت نے قائم مقام صدر مملکت اور سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے دستخط کردہ ایک آرڈیننس کے ذریعے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قانون میں مزید ترامیم متعارف کرا دیں جس سے احتساب کے ادارے کو ’عدم تعاون‘ پر مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی اجازت مل گئی۔
گزشتہ ہفتے صادق سنجرانی نے ترمیمی مالیاتی بل 24-2023 اور الیکشن (ترمیمی) بل 2023 پر دستخط کر دیے تھے۔
حکومت کی جانب سے متعدد تبدیلیوں کے بعد مالیاتی بل منظور کیا گیا تھا، جس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت سخت مالیاتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
الیکشن الیکٹ میں اراکین پارلیمان کی نااہلی کو سابقہ اثر کے ساتھ 5 سال تک محدود کیے گئے ہیں، جس کے بعد نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: جرمنی غزہ کے خلاف جنگ کے عین وقت تل ابیب
جنوری
لبنان کے خلاف جنگ کو روکنے کے بارے میں صیہونیوں کا دعویٰ
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Yediot Aharonot نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے
جولائی
میرے سب سے اچھے دوست بھارت میں ہی ہیں، عمران عباس
?️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے
جنوری
صیہونی فوج کا 7 اکتوبر کی شکست کا باضابطہ اعتراف
?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے حملے میں اپنی ناکامی
فروری
جنیوا کانفرنس: دنیا کی جانب سے 9 ارب ڈالر کے اعلانات تاریخی کامیابی ہے، شہباز شریف
?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں ہونے والی
جنوری
نیٹو صرف زبانی جمع خرچ کررہا ہے:یوکرائنی صدر
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائنی صدر نے روس کے مقابلے میں نہ آنے پر نیٹو
مارچ
اراکین اسمبلی کوصرف آرٹیکل 62/63 کے تحت ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے، احتجاج کرنے پر معطل نہیں کیاجا سکتا، سلمان اکرم راجہ
?️ 5 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
جولائی
کورونا بندشیں برقرار رہیں گی: وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 20 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس
مئی