?️
کراچی ( سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے کراچی کے مسائل سے متعلق مختلف کیسز کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سندھ میں حکومت ہے ہی نہیں، سندھ حکومت کے پاس ایک ہی منصوبہ ہے بد سے بدتر بناؤ ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہراہ فیصل پر ٹاور کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شاہراہ فیصل کے اطراف سروس روڈ انکروچمنٹ کیا گیا، کمشنر بھی کہہ رہے ہیں قبضہ ہے ، کنٹونمنٹ بورڈ حکام پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیاکہ نیول برج ، دہلی کالونی سے لے کر سب تعمیرات غیر قانونی ہیں، کنٹونمنٹ مقاصد کے لیے زمین نہیں چاہیے تو واپس کریں۔
سپریم کورٹ میں شاہراہ فیصل پر ٹاور کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل ٹاور الاٹیز عابد زبیری نے کہاکہ شاہراہ فیصل کا سائز 1957 ء میں کم کیا گیا تھا ،اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ شاہراہ فیصل کا روڈ کبھی کم نہیں ہوا بڑھا ہی ہے ،شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف کا سروس روڈ انکروچمنٹ کیا گیا ہے، کمشنر بھی کہہ رہے ہیں قبضہ ہے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سارے رفاہی پلاٹس ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہے، پیسے دیں جو چاہے کریں، سندھ میں حکومت ہے ہی نہیں ہے، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر اظہار برہمی بھی کیا۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران یونس میمن نام کے شخص کا تذکرہ ہوا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کو یونس میمن کینیڈا سے آپریٹ کررہا ہے، یونس میمن ساری بڈنگ وہاں بیٹھ کر دیکھ رہا ہے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ بتائیںان حالات میں صوبہ کیسے گزارا کرے گا، آپ سب جانتے ہیں بتائیں ہمیں، آپکی حکومت کیسے کوئی اور چلا سکتا ہے کسی کو تو کھڑا ہوکر اس کو روکنا ہوگا۔
چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی طرز حکومت کا کچھ مطلب ہوتا ہے پارلیمانی حکومت مضبوط حکومت ہوتی ہے ،جب آپ نالہ صاف نہیں کراسکتے تو صوبہ کیسے چلائیں گے؟ سال پہلے نالہ صاف کرنے کا حکم دیا، روزانہ نئے نئے بہانے کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ صوبہ میں ایک تعلیم کا پروجیکٹ 2600 بلین روپے کا 2014 ء میں شروع ہوا 2017 میں ختم ہوا، ان پیسوں سے دنیا کی بہترین یونیورسٹی بنائی جاسکتی تھی ، آر او پلانٹس کا پیسہ 15 سو بلین روپے ہے، تھر کے لوگ آج بھی پانی کو ترستے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان گوادر بندرگاہ کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کا خواہاں
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حکومت پاکستان گندم، کھاد اور چینی سمیت پبلک سیکٹر کی 60
دسمبر
امریکہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: چین
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز
جنوری
میں نے ایران پر ٹرمپ کے فوجی حملے کو روکا: مارک اسپیر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کے سیکرٹری دفاع مارک اسپیئر نے کل اتوار
مئی
غزہ کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کا عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: یونیسیف نے اعلان کیا کہ غزہ کے بچوں کو صیہونی
جنوری
ماداگاسکر کا صدر احتجاجی تشدد کے بعد ملک سے فرار
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ماداگاسکر کے اپوزیشن لیڈر، ایک فوجی ذریعے اور ایک غیر
اکتوبر
اپوزیشن کا ہدف وزیر اعظم کو ڈسٹرب اور پریشان کرنا ہے
?️ 9 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن بوکھلاہٹ
مارچ
غزہ پر 50 سے زائد بار حملہ ؛ 37 شہید اور 150 زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
اکتوبر
کراچی: دفعہ 144 کے باوجود رواداری مارچ اور ٹی ایل پی احتجاج، 600 افراد کے خلاف مقدمہ درج
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس نے اتوار کو احتجاج کے دوران دفعہ
اکتوبر