🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز تقرری رولز کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 21 دسمبر صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان شرکت کریں گے جب کہ اجلاس میں ججز تقرری رولز کے مجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں رولز میکنگ کمیٹی نے رولز کا ڈرافٹ مکمل کرکے جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کی صورت میں اسلام آباد اور چاروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری پر غور ہوگا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کیا تھا، سپریم کورٹ نے جسٹس مندوخیل کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ ویب سائیٹ پر جاری کیے۔
جس کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری 3 سینئر ترین ججز میں سے ہوگی جب کہ جوڈیشل کمیشن میں تمام ناموں پر غور کرنےکے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا۔
مسودے کے مطابق ججز کی تقرری کے مجوزہ طریقہ کار کے مطابق میرٹ پیشہ ورانہ تعلیم، قانون پر عبور، صلاحیت پر مشتمل ہوگا، مسودے میں ججز تعیناتی کے لیے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن میں ججز تقرریوں کے مجوزہ رولز کو عوامی تبصروں اور آرا کے لیے ویب سائیٹ پر لگا دیا گیا ہے، مجوزہ رولز پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا میں امریکی اقدامات پر چین کا ردعمل
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ
جون
ٹرمپ اور امریکہ کا سیاسی مستقبل
🗓️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: کانگریس کی عمارت پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کے
دسمبر
سی آئی اے کے وسل بلور ڈیوڈ میک مائیکل 95 کا سال کی عمر میں انتقال
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں: ڈیوڈ میک میکل، ایک انٹیلی جنس تجزیہ کار جنہوں نے
جون
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے
فروری
وزیراعظم کا جلد قوم سے خطاب کا امکان
🗓️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا جلد قوم سے خطاب کا
فروری
فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور
نومبر
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل
غزہ کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے اثرات، صہیونی فوج میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے
🗓️ 25 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے 11 دن تک جاری
جون