?️
اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی عوام کی حمایت حاصل ہے اور اس پر غیر ضروری اور بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جانا چاہیے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، جو کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کے ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں، نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالاجی کے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (نِپس) میں ’علاقائی ماحولیات اور سلامتی کے تقاضے‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کیا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے طلبا، ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں جنرل ندیم رضا نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی اپنی تمام سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ اسٹریٹجک پروگرام کے لیے ثابت قدم ہے۔
انہوں نے مادر وطن کے دفاع اور ڈیٹرنس کے ضامن کے طور پر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کی اہمیت پر زور دیا۔
جنرل ندیم رضا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور یقین دلایا کہ پاکستان کسی بھی حالت میں اپنے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ نہیں ہونے دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُراعتماد اور ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس کے حدود میں مکمل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری قومی سلامتی اور حفاظت کا فن تعمیر تمام قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے اور ہر قسم کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔
چیئرمین چیف آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ دیگر جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک میں سے ایک ملک کے اسٹریٹجک پروگرام پر غیر ضروری اور بے بنیاد تبصروں سے گریز کیا جانا چاہیے، جب ضروری ہوگا تو نیشنل کمانڈ اتھارٹی مخصوص ردعمل دینے کا درست فورم ہے۔
خیال رہے کہ اعلیٰ فوجی افسر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’صحیح فیصلے کرے۔
بول نیوز کے پروگرام ‘تجزیہ’ میں اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے ساتھ ایک انٹرویو میں عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان اپنا نیوکلیئر ڈیٹرنس کھو دیتا ہے تو وہ ‘تین حصوں’ میں تقسیم ہو جائے گا۔
عمران خان نے مزید کہا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال ملک کے ساتھ ساتھ اس اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی مسئلہ ہے جو مسلسل دعویٰ کرتی ہے کہ وہ غیر جانبدار ہے جب کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد دائر ہونے کے بعد سے ملک سیاسی ہلچل سے گزر رہا ہے۔
اپنے انٹرویو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہیں کیے تو میں آپ کو تحریری طور پر یقین دلا سکتا ہوں کہ سب سے پہلے اسٹیبلشمنٹ اور فوج تباہ ہو جائیں گے کیونکہ اگر ملک دیوالیہ ہو گیا تو اس کا مستقبل کیا ہو گا۔
عمران خان نے کہا تھا پاکستان ڈیفالٹ کی جانب جا رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو اس صورتحال میں کون سا ادارہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا؟ وہ ادارہ فوج ہوگا اور اس کے متاثر اور کمزور ہونے کے بعد ہم سے کیا مطالبہ کیا جائے گا؟ عمران خان نے کہا جوہری تخفیف، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس وقت درست فیصلے نہ کیے گئے تو ملک خودکشی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
حکمران اتحاد کے سیاستدانوں نے عمران خان کو ان کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان پر ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دینے” کا الزام لگایا تھا اور انہیں عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
خدا نے کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، اسما عباس
?️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے کہا ہے
مارچ
اسرائیل حماس کو شکست دینے میں ناکام
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے تسلیم کیا کہ
جنوری
واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک
ستمبر
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کاسینئر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ، وفاقی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو فیڈریشن کمزور ہو گی
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب
ستمبر
انصار اللہ اور مزاحمت کے ناقابل تسخیر ہونے کا راز کیا ہے؟
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ نے کمانڈ، ٹریننگ اینڈ کنٹرول سینٹرز، گولہ بارود
جنوری
اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر
مئی
امیر عبداللہیان آنکارا روانہ ہو ئے
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
جون
طالبان کی امریکا کو شدید دھمکی، طالبان پر لگائی گئی تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد
جولائی