?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20 صفر کو چہلم حضرت امام حسین پر موبائل فون سروس بھی بند ہوگی ، چہلم پر صوبوں کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی ، اسلام آباد میں 516 مدارس ہیں ، ایک مدرسہ میں مسائل ہیں جن کو انتظامیہ حل کرتی ہے ، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ پر پتھر نہ پھینکیں ، ہم چاہتے ہیں اسلام آباد کے حالات معمول کے مطابق رہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہم نے 16ہزار لوگوں کا انخلا کیا کیوں کہ افغانستان کے امن سے پاکستان کا امن جڑا ہے ، اس لیے ہمارا ایک ہی بیانیہ ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں لیکن بھارت افغانستان کے معاملے کے بعد سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے کیوں کہ افغانستان میں بھارت کی سبکی ہوئی ہے، اس لیے وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اتنی تو نیوزی لینڈ میں فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں پاکستان میں سکیورٹی فراہم کی گئی ، پہلی بار کسی کرکٹ ٹیم کو وفاقی کابینہ نے آرمی کی سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنا ہما را فرض تھا،انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی،سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،معلوم نہیں کہ آخری وقت میں انہوں نے ایسا فیصلہ کیو ں کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت میں کورونا کے باعث تباہی پھیلی ہوئی ہے اور کرکٹ بھی نہیں ہورہی، گزشتہ ایک ماہ سے بھارت ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کررہا ہے،اپوزیشن بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے کا ملبہ ہم پر ڈال رہی ہے،سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر ٹیمیں بھی یہاں آئیں ،انہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوا،ایک وقت آئے گا جب سب یہاں کھیلنے آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے عالمی
مارچ
امریکی-اسرائیلی مہلک خوراک فراہم کر رہے ہیں: الحوثی
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہبر عبدالملک الحوثی نے جمعرات
اگست
Tour showcases shared art history of Indonesia and Singapore
?️ 29 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
فلسطینی قیدی کی لرزہ خیز داستان؛ صیہونی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد
اکتوبر
ایم کیو ایم سے معاہدے پورے نہیں ہوتے تو حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں، خواجہ اظہار الحسن
?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار
دسمبر
اسرائیل چند مہینوں میں اندر سے تقسیم ہو جائے گا: لاپیڈ
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما اور صیہونی
فروری
افغانستان میں داعش کے 50 ارکان کی خود سپردگی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے
فروری
سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صہیونی حکام خاموشی سے
ستمبر