چوہدری نثار کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئے۔ اپنے حلقے میں ایک  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان پڑھا  جس میں انہوں نے کہا تھا” خزاں جائے، بہار آئے نہ آئے” ۔ نہیں مولانا صاحب نہیں، آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، آپ کو یہ کہنا چاہیے تھا”  یہ نغمہ فصلِ گل  ولالہ کا نہیں پابند،  خزاں ہو یا بہار، لا الٰہ الا اللہ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی قومی سیاستدان نہیں کہہ سکتا ہے کہ پورے حلقے کے ایک ایک گاؤں میں اس کی خدمت کا نشان ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی خدمت کا نشان ہر گاؤں میں موجود ہے۔ یہ وہ علاقہ نہیں جہاں کوئی چمونا آ کر ووٹ لے لے، ان لوگوں سے ووٹ لینا آسان کام نہیں ہے۔ اگر کوئی اس حلقے میں ووٹ لینے آئے تو  یہ بھی بتائے کہ اس نے اس حلقے کیلئے کیا کام کیا ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں، وہ جس کے ساتھ تھے دل و جان کے ساتھ اس کے ساتھ رہے لیکن انہوں نے کسی کی خوشامد نہیں کی،عزت کے ساتھ سیاست کی اور آئندہ بھی عزت کی سیاست  کریں گے، اگرچہ وہ حکومت میں نہیں ہیں لیکن ان کے مخالفین آج بھی ان کا نام لے کر اپنے کام کرواتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی:آرمی چیف

🗓️ 5 اکتوبر 2022واشنگٹن: (سچی خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح

صہیونیوں کا اصلی ہدف مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنا ہے: انصار اللہ

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین

اٹلی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت جاری

🗓️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  اگرچہ رومی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان

صیہونیوں کا مغربی پٹی پر حملہ

🗓️ 25 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت نزدیک

🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے تفصیلی انٹرویو میں ایران

رانا ثنااللہ نے مولانا کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی

🗓️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا

امریکہ کا مائک

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما

حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے