?️
لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان بھی شامل ہیں۔
اُدھر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قانونی ٹیم سے مشاورت کر لی۔ مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ ،مونس الہی، راجہ بشارت، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ، حسین جہانیان گردیزی، حافظ عمار یاسر اور دیگر وکلا شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے لیے قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کے 5 ارکان حج کے لیے گئے ہیں، چھ ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، تحریک انصاف کے 5 ارکان کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن نہیں کیا، ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں، سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے قانونی ٹیم سے مشاورت کر لی۔ مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ ،مونس الہی، راجہ بشارت، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ، حسین جہانیان گردیزی، حافظ عمار یاسر اور دیگر وکلا شریک تھے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی حکومت برطرف کرنے میں جنرل باجوہ سمیت چند جرنیلوں نے کردار ادا کیا، فواد چوہدری
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد
جنوری
شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی
?️ 9 نومبر 2022(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں
نومبر
پنجاب اسمبلی بچانے کی حکمت عملی مسترد، نواز شریف کی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد
دسمبر
خبردار جو گھر سے باہر نکلے !
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب عزالدین
اکتوبر
اسرائیل کے سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ میں اسرائیلی ناکامی کے بارے میں اہم اعتراف کرلیا
?️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک سابق ریٹائرڈ جنرل نے غزہ
مئی
اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 11 اپریل 2024صیہونی وزارت جنگ کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری اعدادوشمار بتاتے ہیں
اپریل
آئمہ بیگ اچھی گلوکارہ ہیں، مومنہ مستحسن گلوکارہ کے دفاع میں سامنے آگئیں
?️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ مومنہ مستحسن ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کی حمایت
اکتوبر
جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ
ستمبر